طالبہ نوجوان کو برقعہ پہناکر گرلز ہاسٹل لے جاتے پکڑی گئی

بہاء الدین زکریا یونیورسٹی کا سابق طالب علم برقعہ پہن کر گرلز ہاسٹل پہنچے کی کوشش کرتے ہوئے پکڑا گیا۔

لودھراں کا رہائشی محمد دانیال اپنی دوست کو ملنے بہاء الدین زکریا یونیورسٹی پہنچا تو طالبہ نے نوجوان کو برقعہ پہنا کر ہاسٹل میں لے جانے کی کوشش کی تاہم مین گیٹ پر مشکوک حرکات کے باعث گارڈ نے برقعہ پوش نوجوان کو پکڑ لیا۔

سیکیورٹی گارڈ نے نوجوان کو کمرے میں بند کرکے پولیس کو بلوایا جبکہ طالبہ نے مؤقف اختیار کیا کہ دانیال اس کا رشتہ دار اور منگیتر ہے۔

جامعہ زکریا کی انتظامیہ کی درخواست پر پولیس نے نوجوان کے خلاف مقدمہ درج کرکے اسے گرفتار کرلیا ہے۔

دوسری جانب یونیورسٹی انتظامیہ طالبہ کے خلاف بھی کارروائی کررہی ہے۔

x

Check Also

ٹیلی تھون کے فنڈز کا غلط استعمال، عمران خان کیخلاف کرپشن کا ایک اور کیس تیار

ٹیلی تھون کے فنڈز کا غلط استعمال، عمران خان کیخلاف کرپشن کا ایک اور کیس تیار

ذرائع کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی پر ٹیلی تھون کے ذریعے جمع فنڈز کے ...

%d bloggers like this: