دنیا کا پہلا آل اسکرین فون ستمبر میں

دنیا کا پہلا لگ بھگ سو فیصد باڈی ٹو اسکرین ریشو والا اسمارٹ فون ستمبر میں متعارف کرایا جارہا ہے۔

ویوو نیکس 3 کو حقیقی معنوں میں آل اسکرین فون قرار دیا جارہا ہے جس میں خم ایجز کو بڑھایا جائے گا جس سے بیزل خودکار طور پر کم ہوجائیں گے۔

اس فون کی پروموشنل ویڈیو بھی کمپنی نے جاری کی ہے اور اس کا ڈیزائن دیگر کمپنیوں کے اسمارٹ فونز کو بھولنے پر مجبور کردیں گے۔

اس نئے فون میں اسکرین ایجز لگ بھگ فون کے بیک تک ہوں گی اور بظاہر اس میں کوئی بٹن نہیں ہوگا۔

ویوو کے پراڈکٹ منیجر لی شیانگ کے ایک سوال پر نیکس کے آفیشل اکاﺅنٹ میں یکم ستمبر لکھا گیا، جس سے عندیہ ملتا ہے کہ اس دن یہ فون متعارف کرایا جاسکتا ہے۔

ویسے تو یقینی طور پر کچھ کہنا مشکل ہے مگر یہ واضح ہے کہ یہ فون ستمبر میں پیش کردیا جائے گا۔

اس فون میں فائیو جی سپورٹ دی جائے گی اور پروموشنل ویڈیو مین اس کی جھلک بھی دیکھی جاسکتی ہے جبکہ بیک پر 3 کیمرے دیئے جارہے ہیں۔


ویڈیو سے یہ بھی معلوم ہوتا ہے کہ اس میں پوپ اپ سیلفی کیمرا دیا جارہا ہے جو کہ ویوو فونز میں نیا نہیں، مگر اس بار نیکس 3 میں ڈوئل سیلفی کیمرا دیا جارہا ہے۔

اس کے بیک پر 3 کیمروں کا سیٹ اپ درمیان میں دیا جائے گا جو کہ کسی گھڑی سے ملتا جلتا ہوگا۔

اس فون میں اسنیپ ڈراگون 855+ پراسیسر دیئے جانے کا امکان ہے جو کہ فائیو جی اسپیڈ کے لیے اسنیپ ڈراگون ایکس 50 موڈیم کو سپورٹ کرتا ہے۔

ویوو کا پہلا نیکس فون دنیا کا پہلا فون تھا جس میں سلائیڈ آﺅٹ کیمرا دیا گیا تھا جبکہ نیکس 2 میں آگے کے ساتھ پیچھے بھی ڈسپے دیا گیا تھا، جس میں پرائمری کیمرے کو سیلفی کے بھی استعمال کیا جاسکتا تھا۔

x

Check Also

رینج روور، بینٹلے میں ڈرائیونگ سیکھیں، لگژری ڈرائیونگ سکول کھل گیا

ڈرائیونگ سکول میں جاتے ہی جو کار آپ کو دی جاتی ہے، اس کو دیکھتے ...

%d bloggers like this: