‘آپ کے والد کا انتقال ہوا تو کیا آپ روئیں؟’

پاکستان کی نامور اداکار ثمینہ پیرزادہ اپنے شو ‘ریوائنڈ ود ثمینہ پیرزادہ’ میں متعدد اسٹارز کو مدعو کرکے ان کی ذاتی زندگی کے حوالے سے کئی سوالات پوچھتی ہیں جن کے لیے کبھی ان کا سوشل میڈیا پر مذاق بھی بنایا جاتا جبکہ کبھی انہیں تنقید کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

سوشل میڈیا پر ثمینہ پیرزادہ کے لیے کئی میمز بھی بنائی گئیں جبکہ ستاروں سے عجیب و غریب سوالات کرنے پر ان کا مذاق بھی اڑایا گیا۔

انہوں نے اپنے ایک شو کے دوران اداکارہ حرا مانی سے ‘کبھی درخت پر چڑھی ہو’ سوال پوچھا تھا، جس کے بعد ان کا بےحد مذاق بنا۔

اور اب نامور اداکارہ اور سابق ماڈل زینب قیوم عرف ذی کیو نے ثمینہ پیرزادہ کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر سخت تنقید کا نشانہ بنادیا۔

حال ہی میں زینب قیوم خود بھی ثمینہ پیرزادہ کے شو ‘ریوائنڈ ود ثمینہ پیرزادہ’ کا حصہ بنی تاہم اب تک یہ قسط ریلیز نہیں ہوئی۔

زینب نے اس حوالے سے اپنی ٹویٹ میں بتایا کہ ثمینہ پیرزادہ نے ان سے ایک سوال پوچھا جو انہیں پسند نہیں آیا۔

انہوں نے ثمینہ پیرزادہ پر بنی ایک میم شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ‘آپ کے والد کا انتقال ہوا ہے کیسا محسوس ہوا؟ روئی؟’

زینب قیوم نے ثمینہ پر بھارتی اداکارہ سیمی گریوال کے شو کی ‘ہارٹ ٹو ہارٹ ود سیمی’ کی نقل کرنے کا بھی الزام لگایا۔

تاہم ثمینہ پیرزادہ کا اب تک اس حوالے سے کوئی بیان سامنے نہیں آیا۔

x

Check Also

شرمین عبید چنائے نے ایک اور اعزاز حاصل کر لیا

شرمین عبید چنائے نے ایک اور اعزاز حاصل کر لیا

آسکر اکیڈمی ایوارڈ یافتہ، پاکستانی فلمساز شرمین عبید چنائے نے ایک اور عزاز حاصل کر ...

%d bloggers like this: