عماد وسیم کے ولیمے میں سیاستدانوں اور کرکٹرز کی شرکت

قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر عماد وسیم کے ولیمے کی تقریب میں سیاستدانوں اور قومی کرکٹرز نے شرکت کرکے چار چاند لگادیے۔

عماد وسیم گزشتہ دنوں ثانیہ اشفاق کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے۔ ان کے نکاح کی تقریب شاہ فیصل مسجد میں سادگی سے انجام پائی جس کے بعد تقریب ولیمہ ہوئی۔


تقریب میں دلہا دلہن کے قریبی رشتہ داروں کے علاوہ سیاسی شخصیات، پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور اور قومی کرکٹرز نے شرکت کی۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور نعیم الحق، سابق وزیر خزانہ اسد عمر، سینیٹر فیصل جاوید اور بابر اعوان نے شرکت کی۔


اس کے علاوہ قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر عمر گل، اوپنر بیٹسمین احمد شہزاد، لیگ اسپنر یاسر شاہ بھی تقریب میں موجود تھے۔

پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور تقریب میں سب کی توجہ کا مرکز رہے۔


خیال رہے کہ عماد وسیم کی جانب سے تقریب ولیمہ میں شرکت کیلئے وزیراعظم عمران خان کو بھی دعوت دی گئی تھی۔

x

Check Also

شاہین آفریدی کی اہلیہ انشا کی رخصتی کے جوڑے کی قیمت کیا تھی؟

شاہین آفریدی کی اہلیہ انشا کی رخصتی کے جوڑے کی قیمت کیا تھی؟

قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کی دوسری بیٹی  انشا آفریدی گزشتہ روز  پیا ...

%d bloggers like this: