گوگل سرچ کی دلچسپ ٹِرک

اگر تو آپ انٹرنیٹ استعمال کرتے ہیں تو گوگل کے بغیر گزارہ ممکن ہی نہیں۔ کروڑوں افراد روزانہ اس سرچ انجن کا استعمال کرتے ہیں مگر اس کے اندر کچھ چھپی چیزوں کو جان نہیں پاتے جن کا استعمال پرلطف تجربے سے کم نہیں ہوتا۔

اکثر یہ کمپنی خاص مواقعوں پر سرچ انجن میں دلچسپ ٹرکس چھپا دیتی ہے جس کا علم اکثر افراد کو نہیں ہوتا۔

ایسا ہی کچھ گوگل کی جانب سے ہولی وڈ کی کلاسیک فلم دی وزارڈ آف آز کی ریلیز کو 80 سال مکمل ہونے کے موقع پر کیا گیا ہے۔

گوگل سرچ میں اس فلم کے حوالے سے ایک ٹرک رکھی گئی ہے جو ویب پیج کو گھما کر رکھ دیتی ہے۔

اس کے لیے بس Wizard of Oz یا The Wizard of Oz لکھ کر سرچ کریں جس پر روایتی نتائج سامنے آئیں گے مگر دائیں جانب گوگل نالج پینل میں چمکتے سرخ جوتے نظر آئیں گے۔

ان جوتوں پر کلک کریں تو سرچ پیج 360 ڈگری گھوم کر بلیک اینڈ وائٹ ہوجائے گا جبکہ جوتے بھی تبدیل ہوکر بگولے کی شکل اختیار کرلیں گے۔

اس بگولے پر سرچ کرنے پر ایک گھر ان میں سے باہر نکلے گا اور سرچ پیج پھر 360 ڈگری گھوم کر معمول کی شکل اختیار کرلے گا۔

یہ ٹرک ویب اور موبائل ورژن دونوں میں دستیاب ہے۔

خیال رہے کہ یہ فلم فرینک بیوم کے ناول پر مبنی تھی اور 1939 میں ریلیز ہوئی تاہم اسکا جادو آج بھی دیکھنے والوں پر طاری ہے۔

یہ ٹرک رواں سال اپریل میں ایوینجر اینڈ گیم فلم کے حوالے سے متعارف کرائی جانے والی ٹرک سے کافی ملتی جلتی ہے۔

ایوینجرز اینڈ گیم گزشتہ سال کی فلم ایوینجرز انفٹنی وار کا سیکوئل ہے جس میں ولن تھینوس ن ایک فنگر سنیپ سے آدھی دنیا کو مٹی کا ڈھیر بنادیا تھا۔

گوگل سرچ میں بھی فنگرسنیپ کو الگورتھم کا حصہ بنایا گیا ہے جو سرچ رزلٹس کو مٹی کے ڈھیر بناکر اڑا دیتا ہے۔

اس کے لیے بس گوگل سرچ پر ‘ Thanos ‘ لکھ کر سرچ کریں جس کے دائیں جانب آپ کو انفٹنی گونٹلیٹ بنا نظر آئے گا جس پر کلک کردیں۔

ایسا کرنے پر وہ گونٹیلیٹ بند ہوگا جس کے بعد سرچ رزلٹس ایوینجرز انفٹنی وار کے ہیروز کی طرح غائب ہونا شروع ہوجائیں گے۔

یہاں تک کہ تھینوس کے بارے میں وکی پیڈیا پیج بھی سرچ رزلٹس میں سے غائب ہوجاتا ہے۔

ان سرچ رزلٹس کو واپس لانے کے لیے دوبارہ انفٹنی گونٹیلیٹ پر کلک کریں جو ایک بار پھر جگمگانے لگے گا اور سرچ رزلٹس دوبارہ سامنے آجائیں گے۔

x

Check Also

رینج روور، بینٹلے میں ڈرائیونگ سیکھیں، لگژری ڈرائیونگ سکول کھل گیا

ڈرائیونگ سکول میں جاتے ہی جو کار آپ کو دی جاتی ہے، اس کو دیکھتے ...

%d bloggers like this: