حمزہ علی عباسی سے شادی، نیمل نے اداکاری چھوڑ دی

نامور پاکستانی اداکار حمزہ علی عباسی نے نیمل سے نکاح کرلیا۔ نکاح کی تقریب اسلام آباد کے مونال ریسورنٹ میں ہوئی۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اُن کی تقریب نکاح کے بعد کی تصاویر اور ویڈیو سامنے آنا شروع ہوگئی ہیں۔۔


۔

سوشل میڈیا پر شئیر نکاح کی تصاویر میں حمزہ علی عباسی کو سفید لباس جبکہ نمل گولڈن رنگ کے زرق برق کپڑو ں میں نظر آئیں۔
دونوں کا ولیمہ آج اسلام آباد میں ہوگا جس میں پی ٹی آئی سے وابستہ وفاقی وزرا اور اہم شخصیات شریک ہوں گی۔
حمزہ علی عباسی کے مداحوں کو ان کی شادی کا علم صرف دو روز قبل ہوا۔
جب انہوں نےسوشل سائٹس پردعوت نامہ گردش کرتے دیکھا۔
ادکارہ نیمل خاور شوبر انڈسٹری میں ابھی نئی ہیں۔ ڈرامہ سیریل “انا” سے اپنی پہچان بنانے والی نیمل خاور نے کم وقت میں خاصی شہرت سمیٹی ہے۔
شادی کے بعد ادکارہ نیمل خاور نے سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں اداکاری چھوڑنے کا بھی اعلان کر دیا۔


اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ ڈرامہ سیریل ’’انا‘‘ ان کا پہلا اور آخری ڈرامہ ہے

x

Check Also

شرمین عبید چنائے نے ایک اور اعزاز حاصل کر لیا

شرمین عبید چنائے نے ایک اور اعزاز حاصل کر لیا

آسکر اکیڈمی ایوارڈ یافتہ، پاکستانی فلمساز شرمین عبید چنائے نے ایک اور عزاز حاصل کر ...

%d bloggers like this: