عالیہ بھٹ کا ’پراڈا‘ نورجہاں اور وائٹل سائنز کے گانوں کا چربہ

عالیہ بھٹ ایک بار پھر متنازعہ خبروں کی زد پر ہیں کیونکہ انہوں نے پہلی بار کسی غیر فلمی میوزک ویڈیو میں کام کیا ہے جو دراصل ملکہ ترنم نورجہاں اور وائٹل سائنز کے پرانے گانوں کا چربہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق یوٹیوب پر ’دوربین‘ بینڈ کی نئی میوزک ویڈیو ’پراڈا‘ ریلیز کی گئی ہے جس میں عالیہ بھٹ نے بھی اپنے فن کا مظاہرہ کیا ہے۔ یہ پہلی غیر فلمی ویڈیو ہے جس میں عالیہ بھٹ نے کام کیا ہے۔ لیکن یہ کوئی اوریجنل ویڈیو نہیں بلکہ ملکہ ترنم نورجہاں کے 32 سال پرانے فلمی نغمے ’کالے رنگ دا پراندا‘ اور مشہور پاکستانی میوزیکل گروپ ’وائٹل سائنز‘ کے 27 سال پرانے گانے ’گورے رنگ کا زمانہ‘ کی بھونڈی نقل ہے۔

’کالے رنگ دا پراندا‘ ملکہ ترنم نورجہاں نے 1980 کے عشرے میں پنجابی فلم ’مالکہ‘ کےلیے گایا تھا:

جبکہ ’گورے رنگ کا زمانہ‘ مرحوم جنید جمشید نے وائٹل سائنز کے سب سے پہلے میوزک البم کےلیے گایا تھا جو 1989 میں ریلیز ہوئی اور پاکستانی پاپ میوزک میں تازہ ہوا کا جھونکا ثابت ہوئی:

انڈین بینڈ ’دوربین‘ کی پہلی مشہور میوزک ویڈیو ’لیمبرگینی‘ تھی:

لیکن یہ بھی مشہور پاکستانی گلوکارہ مسرت نذیر کے پنجابی گانے ’چٹّا ککڑ بنیرے تے‘ کا چربہ تھی:

اصل اور نقل سننے کے بعد قارئین خود اندازہ لگا سکتے ہیں کہ بھارتی موسیقاروں نے کس بھونڈے پن سے پاکستانی موسیقی کی چربہ سازی کی ہے۔

x

Check Also

شرمین عبید چنائے نے ایک اور اعزاز حاصل کر لیا

شرمین عبید چنائے نے ایک اور اعزاز حاصل کر لیا

آسکر اکیڈمی ایوارڈ یافتہ، پاکستانی فلمساز شرمین عبید چنائے نے ایک اور عزاز حاصل کر ...

%d bloggers like this: