بھارتی رویہ سے امن کیلیے بڑا خطرہ

امریکا میں پاکستانی سفیر اسد مجید کا کہنا ہے کہ بھارتی رویے سے پیدا ہونے والے حالات خطے کے امن اور سیکیورٹی کے لیے بڑا خطرہ ہیں۔

واشنگٹن میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے اسد مجید نے کہا کہ بھارتی رویے سے پیدا ہونے والے حالات خطے میں امن اور سیکیورٹی کے لیے بڑا خطرہ ہیں، ہمیں سب سے زیادہ تشویش مقبوضہ کشمیر میں انسانی بحران پر ہے، جہاں بھارت نے 90 لاکھ کشمیریوں کو قید کر رکھا ہے، مسئلہ کشمیر پر سیکیورٹی کونسل میں گئے اور دنیا کی توجہ اس جانب مبذول کرائی۔

پاکستانی سفیر نے کہا کہ بھارت نے کشمیر میں جو رویہ روا رکھا ہے اسے دنیا دیکھ رہی ہے، امریکی ہاؤس انٹیلی کمیٹی کے چیئرمین سمیت تمام لوگ تشویش کااظہارکررہےہیں، امریکی صدر کو بھی کشمیر کی صورت حال پر تشویش ہے، امریکی صدر نے 3 بار کشمیر پر اپنا کردار ادا کرنے کی خواہش ظاہر کی۔

x

Check Also

نواز شریف، آصف زرداری اور دیگر سیاستدانوں کے 80 کرپشن کیسز بحال

نواز شریف، آصف زرداری اور دیگر سیاستدانوں کے 80 کرپشن کیسز بحال

سلام آباد:مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف،سابق صدر آصف علی زرداری اور ...

%d bloggers like this: