سری لنکا کے دورہ پاکستان کے شیڈول کا اعلان

پاکستان کرکٹ بورڈ اور سری لنکا کرکٹ نے آئندہ سیریز کے شیڈول کا اعلان کر دیا ۔

سری لنکا نے رواں سال پہلے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے دو میچوں کے لیے اکتوبر میں پاکستان آنا تھا تاہم اب دونوں ممالک کے بورڈ نے فیصلہ کیا ہے کہ پہلے ایک روزہ اور ٹی 20 سیریز جب کہ دوسرے حصے میں دسمبر میں ٹیسٹ میچز کھیلےجائیں گے۔

سیریز میں ردوبدل کا فیصلہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین احسان مانی اور سری لنکا کرکٹ کے صدر شامی سلوا نے ٹیلیفون پر گفتگو میں کیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق سری لنکن ٹیم 27 ستمبر سے 9 اکتوبر کے درمیان پاکستان میں تین ایک روزہ میچز اور تین ٹی 20 میچز کھیلے گی۔

سری لنکن ٹیم 25 ستمبر کو کراچی پہنچے گی جہاں 27 ستمبر، 29 ستمبر اور 2 اکتوبر کو تین ایک روزہ میچز کھیلے جائیں گے۔دوسرے کے اگلے مرحلے میں سری لنکن ٹیم لاہور پہنچے گی جہاں 5، 7 اور 9 اکتوبر میں قذافی اسٹیڈیم میں تین ایک روزہ میچز کھیلے جائیں گے۔


اس موقع پر احسان مانی کا کہنا ہے کہ پاکستان میں کرکٹ کی مکمل واپسی کے لیے سری لنکا کرکٹ نے کافی مدد کی اور وہ دونوں بورڈ کے درمیان ہونے والی بات چیت کے نتائج سے انتہائی خوش ہیں۔

احسان مانی کا کہنا ہے کہ ٹیسٹ سیریز کے شیڈول کو طے کرنے سے قبل محدود اوورز کے میچوں میں شرکت سے سری لنکن کھلاڑیوں کو پاکستان میں سیکیورٹی کی صورتحال کا اندازہ ہوگا۔

احسان مانی کاکہنا ہے کہ وہ مثبت رویے پر سری لنکا کرکٹ کے صدر شامی سلوا ، بورڈ اور کھلاڑیوں کے شکرگزار ہیں۔

x

Check Also

شاہین آفریدی کی اہلیہ انشا کی رخصتی کے جوڑے کی قیمت کیا تھی؟

شاہین آفریدی کی اہلیہ انشا کی رخصتی کے جوڑے کی قیمت کیا تھی؟

قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کی دوسری بیٹی  انشا آفریدی گزشتہ روز  پیا ...

%d bloggers like this: