سندھی گلوکار جگرجلال بازیاب

شکارپور پولیس نے مغوی سندھی گلوکار جگرجلال کو بازیاب کرا لیا۔

ایڈیشنل آئی جی سکھر ڈاکٹر جمیل کے مطابق جگر جلال کو بازیاب کرالیا گیا ہے جنہیں لے کر پولیس پارٹی شکار پور پہنچ رہی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ جگر جلال کے دیگر 3 ساتھیوں کو بھی بازیاب کرالیا گیا، آپریشن کے دوران کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آسکی۔

انہوں نے کہا کہ اس آپریشن میں شہید ہونے والے ڈی ایس پی کے قاتلوں کی گرفتاری تک آپریشن جاری رہے گا۔

خیال رہے کہ جگر جلال نے چند ماہ قبل احمد رشدی کا مشہور گانا ’’کوکو کورینا‘‘ گا کر ملک گیر شہرت حاصل کی تھی۔

پولیس کے مطابق جگر جلال کو شادی کی تقریب میں شرکت کیلئے لاڑکانہ سے شکارپور جاتے ہوئے اغوا کیا گیا جبکہ ان کی گاڑی تیغو کے علاقے سے ملی تھی۔

x

Check Also

نواز شریف، آصف زرداری اور دیگر سیاستدانوں کے 80 کرپشن کیسز بحال

نواز شریف، آصف زرداری اور دیگر سیاستدانوں کے 80 کرپشن کیسز بحال

سلام آباد:مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف،سابق صدر آصف علی زرداری اور ...

%d bloggers like this: