حمزہ علی عباسی نے نیمل خاور سے شادی کی تصدیق کردی

اداکار حمزہ علی عباسی نے اداکارہ نیمل خاور سے شادی کی خبروں کی تصدیق کردی ہے۔

حمزہ علی عباسی کی شادی کا کارڈ سوشل میڈیا پر زیر گردش تھا جس کے بعد ادکار نے خود ہی ٹوئٹ کے ذریعے شادی کی تصدیق کی۔

اداکار کے مطابق نیمل خاور سے نکاح کی سادہ تقریب 25 اگست جبکہ ولیمہ 26 اگست کو ہوگا۔

حمزہ علی نے مداحوں سے ان کی نئی زندگی کیلئے نیک تمناؤں اور دعاؤں کی درخواست کی ہے۔

اس سے قبل ‘پیارے افضل’، ‘من مائل’ جیسے ڈراموں اور فلم ‘جوانی پھر نہیں آنی’ سے مقبولیت حاصل کرنے والے حمزہ عباسی سے متعدد انٹرویوز میں ان کی شادی سے متعلق سے سوال کیا گیا جس پر انہوں ہمیشہ خاموشی اختیار رکھی تھی۔

تاہم گزشتہ روز سے ہی سوشل میڈیا پر حمزہ علی عباسی کی نیمل خاور کے ساتھ شادی کی افواہیں گردش کر رہی تھیں۔

واضح رہے کہ نیمل خاور نے 2017 میں شعیب منصور کی فلم ‘ورنہ’ سے اپنا ڈیبیو کیا جس میں سپر اسٹار ماہرہ خان نے مرکزی کردار نبھایا تھا۔

اداکارہ اس وقت ڈرامہ سیریل ‘انا’ میں بھی اداکاری کے جوہر دکھا رہی ہیں اور ان کے معاون کردار کو مداحوں کی جانب سے پسند کیا جا رہا ہے۔

x

Check Also

شرمین عبید چنائے نے ایک اور اعزاز حاصل کر لیا

شرمین عبید چنائے نے ایک اور اعزاز حاصل کر لیا

آسکر اکیڈمی ایوارڈ یافتہ، پاکستانی فلمساز شرمین عبید چنائے نے ایک اور عزاز حاصل کر ...

%d bloggers like this: