بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی کا کہنا ہے جذباتی بھارتی شائقین کو اپنا کرکٹ کلچر تبدیل کرنا ہوگا۔ایک جیت پر بہت زیادہ خوشی اور ایک بڑی ہار پر کھلاڑیوں پر تنقید کا سلسلہ اب ختم ہونا چاہیے۔ سیمی فائنل میں شکست کے بعد پریس کانفرنس میں ویرات کوہلی نے کہا کہ ایک گھنٹے سے کم وقت45منٹ کی خراب کرکٹ کھیل کر ہم نے اپنے مشن کو ختم کردیا۔میں اس موقع پر دکھی ضرور ہوں لیکن نہ دنیا ختم ہوگئی ہے اور نہ ہم برباد ہوگئے ہیں۔جب بڑے میچ میں چھ رنز پر تین وکٹ گرجائیں تو پھر واپسی مشکل ہوجاتی ہے۔ دھونی اور رویندرا جڈیجا نے بہتر ین بیٹنگ کی۔آخری چار اوورز میں ہمیں جیت کی توقع تھی لیکن نیوزی لینڈ نے چھوٹے اسکور کے باوجود کمال کی بولنگ کی۔نیوزی لینڈ کی ٹیم ذہنی طور پر مضبوط تھی اور انہوں نے اپنے اعصاب کو کنٹرول میں رکھا۔میں نے جڈیجا کی آج کی بیٹنگ سے بہترین اننگز اس سے پہلے نہیں دیکھی۔ ویرات کوہلی نے کہا کہ نیوزی لینڈ نے بہت اچھی بولنگ سے ہمیں دبائو میں لیے رکھا۔ایک سوال کے جواب میں ویرات کوہلی نے کہا کہ مجھے دھونی کی ریٹائرمنٹ کا علم نہیں ہے، نہ ہی دھونی نے مجھ سے اس بارے میں کوئی بات کی تھی۔کوہلی نے کہا کہ اب ہمارے لوگوں کو اپنے رویے کو تبدیل کرنا ہوگا، کسی بھی کام میں شدت پسندی درست نہیں ہے ایک خراب کارکردگی پر تنقید اور ایک اچھی کارکردگی پر ناچ گانے میں توازن پیدا کرنا ہوگا۔ نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیم سن سے سوال کیا گیا کہ آپ کی کارکردگی سے ڈیڑھ بلین بھارتی آپ سے ناراض ہوں گے، انہوں نے اس بات کو گول کرتے ہوئے کہا کہ اب ڈیڑھ بلین لوگوں کو ہمیں فائنل میں سپورٹ کرنا چاہیے۔2015اور2019کے فائنل میں فرق ہے۔بولٹ اور ہنری کی بولنگ نے ہمیں جیت دلوائی ہے۔ پریس کانفرنس میں انہوں نے کہا کہ پچ مشکل تھی اور ہمیں اندازہ تھا کہ جیت کے لئے ہمیں وکٹیں لینی ہیں۔ ابتدائی وکٹیں ملنے کے بعد ہم نے تسلسل کو قائم رکھا۔پچھلے فائنل کے مقابلے میں یہ فائنل اس لحاظ سے مشکل ہے کہ ہم آخری تین میچ ہارکر سیمی فائنل میں آئے تھے۔نیوزی لینڈ نے بھارت کے خلاف جو کارکردگی دکھائی ہے اسے برقرار رکھنا ہوگا۔

ٹرمپ پاک بھارت کشیدگی ختم کرانے کیلیے متحرک

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان رابطہ ہوا، جس میں مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر تبادلہ خیال ہوا اور ہمیں امید ہے کہ امریکا اس موجودہ کشیدگی اور تنازع کو حل کرنے میں اپنا کردار ادا کرے گا۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس میں وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی ڈونلڈ ٹرمپ سے 16 اگست کو بھی گفتگو ہوئی تھی، جس میں وزیراعظم نے پاکستان کے موقف سے آگاہ کیا تھا، اس دوران ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ وہ کشمیر کے معاملے پر نریندر مودی سے بات کریں گے اور آج ٹرمپ اور مودی کی خطے میں کشیدگی کم کرنے پر گفتگو ہوئی۔

ان کا کہنا تھا کہ 10 بجے وزیراعظم عمران خان اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ میں بھی ٹیلی فونک رابطہ ہوا، صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خطے میں کشیدگی پر تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ اسے فوری طور پر ختم ہونا چاہیے اور خطے میں امن کو ہرصورت برقرار رہنا چاہیے۔

شاہ محمود قریشی نے بتایا کہ وزیراعظم عمران خان نے آج ڈونلڈ ٹرمپ کو پاکستان کا موقف وضاحت اور تفصیل کے ساتھ بیان کیا اور بھارتی حکومت کے اقدامات کی وجہ سے خطے کی صورتحال کے بارے میں آگاہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے کہا کہ 5 اگست کے بھارت کے اقدامات نے خطے کو ایک سنگین صورتحال سے دوچار کردیا ہے، مقبوضہ کشمیر سے متعلق بھارتی اقدامات یکطرفہ تھے، ان اقدامات کے پیچھے عالمی سطح پر تسلیم شدہ متنازع علاقے کی حیثیت کو تبدیل کرنا مقصد تھا جبکہ ان کا ارادہ ہے کہ مسلم اکثریتی علاقے کو اقلیتی علاقے میں تبدیل کرنے کا ارادہ ہے۔

وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ عمران خان نے بتایا کہ پاکستان کی رائے میں بھارتی حکومت کے اقدامات اقوام متحدہ کی قراردادوں اور بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے، ان اقدامات کے بعد جس نئی صورتحال نے جنم لیا اس سے انسانی حقوق کا ایک بحران جنم لے سکتا ہے۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں مکمل بلیک آؤٹ ہے، وہاں کی اصل صورتحال اور حقائق کیا ہے، دنیا کی نظروں سے یہ اوجھل ہے۔

اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ‘وزیراعظم نے ڈونلڈ ٹرمپ کو کہا کہ آج کرفیو کو 15 روز ہوگئے، اس کا اندازہ اور لوگوں کی کیفیت کا اندازہ آپ خود لگا سکتے ہیں، اس کے ساتھ ساتھ وزیراعظم نے یہ بھی کہا کہ ہزاروں افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے جبکہ بہت سے لوگوں کو گرفتاری کے بعد ریاست کشمیر سے منتقل کردیا گیا’۔

وزیرخارجہ نے کہا کہ عمران خان نے ڈونلڈ ٹرمپ سے یہ بھی گزارش کی کہ ان کی رائےمیں صورتحال اتنی تشویشناک ہے کہ انسانی حقوق تنظیموں کے مبصرین کو فی الفور مقبوضہ کشمیر بھیجا جائے تاکہ صحیح صورتحال دنیا کے سامنے آسکے کیونکہ حقائق نہیں بتائے جارہے۔

ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے امریکی صدر کا کشمیر کی صورتحال میں دلچسپی لینے اور رابطہ کرنے پر ان کا شکریہ ادا کیا اور وزیراعظم سمجھتے ہیں کہ یہ ایک تعمیری رابطے ہیں، لہٰذا ہم سمجھتے ہیں کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور امریکا اس تنازع کو حل کرنے میں اپنا کردار ادا کریں گے۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ ہم سجھتے ہیں کہ وزیراعظم عمران خان نے آج پاکستانی قوم کی امنگوں کے مطابق نہتے کشمیریوں کے جذبات کی ترجمانی کی ہے، جس انداز میں وزیراعظم نے پاکستانیوں اور کشمیریوں کا مقدمہ ڈونلڈ ٹرمپ کے سامنے پیش کیا اس پر مجھے فخر ہے۔

x

Check Also

نواز شریف، آصف زرداری اور دیگر سیاستدانوں کے 80 کرپشن کیسز بحال

نواز شریف، آصف زرداری اور دیگر سیاستدانوں کے 80 کرپشن کیسز بحال

سلام آباد:مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف،سابق صدر آصف علی زرداری اور ...

%d bloggers like this: