پاکستانی سنیما گھروں میں بھارتی فلموں کی نمائش پر پابندی عائد

پاکستانی سنیما گھروں میں بھارتی فلموں کی نمائش پر پابندی عائد


پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ سول وعسکری قیادت نے کشمیریوں کی آوازسے آواز ملائی، ملکی قیادت نے کشمیریوں سے مکمل اظہار یکجہتی کیا، ملکی قیادت نے دنیا کو پیغام دیا کہ کشمیر پاکستان کی شہہ رگ ہے، قائداعظم کے دوقومی نظریے سے اختلاف کرنے والے آج سمجھ چکے ہوں گے، قائداعظم محمد علی جناح نے ہندو ذہنیت کو پڑھ لیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ آج بھارت اقلیتوں خصوصاً مسلمانوں کے ساتھ جو کررہا ہے وہ سامنے آرہا ہے، بھارت نے کشمیریوں کے حقوق سلب کر رکھے ہیں، بھارت نے کشمیر میں میڈیا اور ذرائع ابلاغ پر مکمل پابندی عائد کر رکھی ہے، بھارت تمام منفی حربے استعمال کرکے کشمیریوں کی آواز دبانا چاہتا ہے اور کشمیریوں پر مظالم دنیا کے سامنے لانے نہیں دے رہا، کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کی تحریک بن کر سامنے آئی ہے، بھارت جہاں جہاں کشمیریوں کا استحصال کرے گا پاکستان وہاں سامنے کھڑا ہوگا۔

معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ پاکستان کشمیریوں کی حمایت کیلئے ہر آپشن استعمال کرےگا، پاکستانی پارلیمنٹ کی قرارداد میں عوام کے جذبات کی ترجمانی کی گئی، قومی سلامتی کمیٹی اجلاس کے فیصلے کشمیریوں کے ساتھ رشتے کے عکاس ہیں۔

فردوس عاشق اعوان نے اعلان کیا کہ کسی بھارتی فلم کی پاکستانی سنیما میں نمائش کی اجازت نہیں ہو گی۔

x

Check Also

شرمین عبید چنائے نے ایک اور اعزاز حاصل کر لیا

شرمین عبید چنائے نے ایک اور اعزاز حاصل کر لیا

آسکر اکیڈمی ایوارڈ یافتہ، پاکستانی فلمساز شرمین عبید چنائے نے ایک اور عزاز حاصل کر ...

%d bloggers like this: