انڈین امکانی بحری جارحیت کے پیش نظر پاک نیوی میں حالت جنگ نافذ

انڈین امکانی بحری جارحیت کے پیش نظر پاک نیوی میں حالت جنگ نافذ

انڈین امکانی بحریہ جارحیت کے پیش نظر پاک بحریہ میں جنگی صورتحال نافذ کر دی گئی۔ پاکستان نیوی کے کم و بیش 30جنگی جہاز پانچ سے زائد جدید ترین فرانسیسی ساختہ آگسٹا 90آبدوزیں چوبیس گھنٹے الرٹ کر دی گئی ہیں۔ چار آبدوزیں سمندر کی گہرائیوں میں بھارت سے ملنے والے سمندر میں زیرآب پہنچ گئی ہیں۔ تمام پی این ایس جنگی اڈے ہائی الرٹ ہو گئے ہیں۔ چار جدید ترین جنگی جہاز بھارت سے ملنے والی بحری سمندری سرحدوں کی مانیٹرنگ پر مامور کر دیئے گئے ہیں۔ آر پی سی تھری جدید ترین جاسوسی اور ہر قسم کے میزائلوں سے لیس پاک بحریہ کے جنگی جہاز پاکستان کے علاقائی سمندر پر چوبیس گھنٹے محو پرواز ہونگے۔ پاکستان کو بحری جنگ میں اسکی نیول فورسز کی جدید ترین خطوط پر ٹریننگ اور جذبہ ایمانی کے سبب برتری حاصل رہی ہے۔ انڈین نیوی کے پاس روسی ٹیکنالوجی کا بحریہ جنگی سازو سامان طیارہ بردار جہاز سرفیس شپ Surface Ship اور آبدوزیں فرنچ اوریجن French Originالٹرا ماڈرن اور جدید ترین ہتھیاروں سے لیس آگوسٹا 90آبدوزوں

سے کہیں میچ نہیں کر سکتیں۔ بجٹ کے لحاظ سے انڈین نیوی کا بجٹ پاکستان نیوی سے 6گنا زیادہ ہے اور جنگی بحری جہازوں میں بھارت کے 8جہازوں کے مقابلے میں پاکستان نیوی کے پاس ایک جہاز ہے مگر خلیج بنگال سے لیکر بحیرہ عرب تک انڈین بندرگاہوں کی تعداد بیحد زیادہ ہے جن کی حفاظت کیلئے انڈین نیوی کو اپنے شپ ڈپلائی کرنے پڑے ہیں۔ 1965ء اور 1971ء کی جنگوں میں پاک بحریہ نے انڈین نیوی کو زبردست نقصان پہنچایا۔

x

Check Also

نواز شریف، آصف زرداری اور دیگر سیاستدانوں کے 80 کرپشن کیسز بحال

نواز شریف، آصف زرداری اور دیگر سیاستدانوں کے 80 کرپشن کیسز بحال

سلام آباد:مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف،سابق صدر آصف علی زرداری اور ...

%d bloggers like this: