ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی روکنے کیلئے ڈرون کا استعمال

ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی روکنے کیلئے ڈرون کا استعمال

ٹیکنالوجی کے اس دور میں روبوٹس اور ڈرون کا استعمال کئی شعبوں میں عام ہوتا جا رہا ہے اور اب ڈرونز نے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کو بھی پکڑنا شروع کردیا ہے۔

اسپین کے جزیرے کینیری میں ٹریفک پولیس کی جانب ڈرونز کا استعمال شروع کردیا گیا ہے جو نہ صرف ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں پرنظر رکھیں گے بلکہ اوور ٹیکنگ اور گاڑیوں کے درمیان کم فاصلہ رکھنے جیسے غلطیاں کرنے والے ڈرائیورز کو پکڑ سکیں گے۔

ٹریفک کنٹرول کے اس نئے طریقہ کار میں پولیس اہلکار کے ساتھ ڈرون چلانے کا ماہر بھی ہوگا، جو ڈرون میں لگے کیمرے سے ملنے والی تصاویر کو دیکھ کر تمام معلومات موٹر سائیکل ٹریفک پولیس کو دیگا۔

اسپین میں شروع ہونے والے اس نئے طریقہ کار کے ذریعے اب تک کئی ڈرائیورز کو پکڑا گیا ہے جبکہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں سے چالان بھی وصول کیا گیا ہے۔

x

Check Also

دنیا کی 90 بڑی کمپنیوں نے فیس بک پر اشتہارات کا بائیکاٹ کردیا

دنیا کی 90 بڑی کمپنیوں نے فیس بک پر اشتہارات کا بائیکاٹ کردیا

نسل پرستی، تشدد، جھوٹ اور نفرت کے خلاف دنیا کی 90 سے زائد بڑی کمپنیوں ...

%d bloggers like this: