سابق بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج چل بسیں

سابق بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج چل بسیں

سابق بھارتی وزیر خارجہ اور حکمراں جماعت بھارتیا جنتا پارٹی (بی جے پی) کی سینئر رہنما سشما سوراج چل بسیں۔ اُن کی عمر 67 برس تھی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سابق وزیرخارجہ کو دل کا دورہ پڑنے پر منگل کی شام نئی دہلی کے آل انڈیا انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز منتقل کیا گیا تھا۔

بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے سشما سوراج کی موت کو ذاتی نقصان قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ملک کے لئے خدمات پر اُنہیں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

واضح رہے کہ سشما سوراج نے اپنی صحت کی صورتحال کے پیش نظر 2019ء کے لوک سبھا انتخابات میں حصہ نہیں لیا تھا اور حکومت سے باہر بیٹھنے کا فیصلہ کیا تھا۔ 

سشما سوراج 9 مرتبہ پارلیمنٹ کی رکن بنیں جبکہ 1977ء میں انہیں بھارت کی کم عمر ترین وزیرمملکت بننے کا اعزاز بھی حاصل ہوا۔

وہ دہلی کی وزیراعلیٰ بھی رہیں جبکہ اٹل بہاری واجپائی کی قیادت میں این ڈی اے کے دور حکومت میں اطلاعات و نشریات اور صحت کی وزیر بھی رہیں

x

Check Also

پریانتھا کی والدہ کے میت سے لپٹ کر رونے کے رقت آمیز مناظر، تصاویر سامنے آگئیں

پریانتھا کی والدہ کے میت سے لپٹ کر رونے کے رقت آمیز مناظر، تصاویر سامنے آگئیں

سیالکوٹ میں مشتعل ہجوم کے ہاتھوں قتل ہونے والے فیکٹری کے سری لنکن منیجر پریانتھا ...

%d bloggers like this: