بھارت سرحد کے معاملے پر قول و فعل میں عقل سے کام لے، چین

بھارت سرحد کے معاملے پر قول و فعل میں عقل سے کام لے، چین

چین نے لداخ کی بھارت میں شمولیت کے یکطرفہ بھارتی فیصلے کو یکسر مسترد کردیا ہے۔

چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ چین بھارت کے اس اقدام کو قبول نہیں کرتا ہے اور نا ہی بھارتی فیصلے پر عملدرآمد ہونے دیا جائے گا۔

چینی وزارت خارجہ کی ترجمان کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ چین نے ہمیشہ چین، بھارت سرحد کے مغربی سیکٹر میں چینی علاقے کی بھارتی انتظامی دائرہ اختیار میں شمولیت کی مخالفت کی ہے۔

ترجمان نے مزید کہا کہ چین کا موقف کبھی تبدیل نہیں ہوا، بھارت نے لداخ کے حوالے سے یکطرفہ فیصلہ کر کے چین کی علاقائی سالمیت کو کمزور کرنے کی کوشش کی ہے۔

ترجمان نے بھارتی حکومت پر زور دیا کہ وہ سرحد کے معاملے پر اپنے قول و فعل میں عقل سے کام لے۔

x

Check Also

پریانتھا کی والدہ کے میت سے لپٹ کر رونے کے رقت آمیز مناظر، تصاویر سامنے آگئیں

پریانتھا کی والدہ کے میت سے لپٹ کر رونے کے رقت آمیز مناظر، تصاویر سامنے آگئیں

سیالکوٹ میں مشتعل ہجوم کے ہاتھوں قتل ہونے والے فیکٹری کے سری لنکن منیجر پریانتھا ...

%d bloggers like this: