آنکھوں کے گرد سیاہ حلقوں سے کیسے بچا جائے؟

آنکھوں کے گرد سیاہ حلقوں سے کیسے بچا جائے؟

خوبصورت آنکھیں انسان کی خوبصورتی کو بڑھانے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں لیکن آج کل کے مرد و خواتین کا سب کا بڑا مسئلہ آنکھوں کے گرد سیاہ حلقوں کا ہونا ہے جو آپ کی آنکھوں کی خوبصورتی کو متاثر کرتے ہیں۔

آنکھوں کے گرد سیاہ حلقے کیوں ہوتے ہیں؟

آنکھوں کے گرد سیاہ حلقے ہونے کی کئی وجوہات ہوسکتی ہیں جیسے کہ نیند کا پورا نہ ہونا، غیر صحت بخش غذاؤں کا استعمال، تھکاوٹ، پانی کی کمی، دھوپ میں بہت زیادہ وقت گزارنا وغیرہ۔ انسان اگر چاہے تو ان تمام وجوہات پر کنٹرول کرتے ہوئے آنکھوں کے گرد سیاہ حلقے ہونے سے خود کو بچا سکتا ہے لیکن اگر اس کے باوجود حلقے ہوجائیں تو اس سے نجات کے کئی آسان اور گھریلو نسخے موجود ہیں۔

حلقوں سے نجات کے گھریلو نسخے:

آنکھوں کے گرد سیاہ حلقوں کو دور کرنے کے لیے نقصان دہ اور کیمیکلز والی کریموں کے استعمال کے بجائے انتہائی آسان اور گھریلو ٹوٹکے کیے جائیں تو بہتر ہے چونکہ آنکھیں انسانی جسم کا ایک انتہائی نازک حصہ ہیں، اس لیے ان پر کیمیکلز والی کریموں کے استعمال سے اجتناب برتنا ضروری ہے۔

آنکھوں کے گرد حلقوں کو دور کرنے کے لیے سب سے مفید’کیسٹر آئل‘ ہے۔ اس میں اومیگا 3 فیٹی ایسڈز پائے جاتے ہیں جو کہ جسم کے رنگ کو خراب ہونے سے روکتا ہے۔ اس کے علاوہ اس میں موجود اینٹی اکسیڈنٹس اسکن کو کسی بھی طرح سے نقصان پہچانے سے روکتے ہیں۔

کیسٹر آئل کے استعمال کا طریقہ:

کیسٹر آئل کو لگانے کا طریقہ یہ ہے کہ سب سے پہلے ہاتھ دھوئیں پھر ہاتھوں کو سکھانے کے بعد 3 سے 4 قطرے آئل کے ہاتھ میں لیں تو آنکھوں کے نیچے لگائیں پھرآدھے منٹ تک آہستہ آہستہ مساج کریں۔ کیسٹر آئل کو ہمیشہ رات کے وقت لگائیں، اسے لگا رہنے دیں اور ایسے ہی سوجائیں۔ صبح اُٹھ کر تازے پانی سے آنکھیں دھو لیں۔

کیسٹر آئل میں کچھ  قطرے بادام کا تیل، ناریل کا تیل، سرسوں کا تیل، جوجوبا آئل، انگور کا تیل اور دودھ ملا کر بھی استعمال کیا جاسکتا ہے، اس سے نتائج مزید بہتر آسکتے ہیں۔

کھیرے کا استعمال:

کھیرے کے کٹے ہوئے پیس 15سے 20 منٹ کے لیے آنکھوں پر رکھیں، چند روز تک یہ عمل دھرائیں آنکھوں کے گرد حلقے ختم ہو جائیں گے۔

لیموں کا عرق:

لیموں کے عرق میں وٹامن سی ہوتا ہے جو آنکھوں کے گرد سیاہ حلقوں کو دور کرنے کے لیے اچھا سمجھا جاتا ہے۔ روئی کو لیموں کے تازہ عرق میں ڈبوئیں اور سیاہ حلقوں پر لگادیں، اسے بارہ منٹ تک کے لیے لگا رہنے دیں ،پھر ٹھنڈے پانی سے دھولیں۔ اس ٹوٹکے کو ایک ہفتے تک روزانہ ایک بار کریں۔

ٹی بیگ:

ٹی بیگ کے ذریعے بھی سیاہ حلقے دور کیے جاسکتے ہیں۔ اس کے لیے گرین ٹی کے ٹی بیگز لیں اور انہیں اچھی طرح پانی سے دھو کر فریج میں رکھ دیں تاکہ یہ اچھی طرح ٹھنڈا ہوجائیں پھر اسے نکال کر آنکھوں پر رکھیں۔ یہ عمل چند دنوں تک جاری رکھیں گے تو نتائج ظاہر ہونا شروع ہوجائیں گے

x

Check Also

ملک میں کورونا سے اب تک کتنے ڈاکٹرز متاثر ہوئے؟

ملک میں کورونا سے اب تک کتنے ڈاکٹرز متاثر ہوئے؟

عالمگیر وبا کورونا کے دور میں فرنٹ لائن ہیروز ڈاکٹر، نرسز اور پیرا میڈیکل اسٹاف ...

%d bloggers like this: