پلک جھپکنے پر کسی بھی شے کو بڑا دکھانے والے ’اسمارٹ لینس‘

پلک جھپکنے پر کسی بھی شے کو بڑا دکھانے والے ’اسمارٹ لینس‘

میڈیکل سائنس کی دنیا میں آئے روز نت نئی ایجادات عوام کی سہولیات کے لیے متعارف کرائی جا رہی ہیں اور ایسی ہی ایک زبردست ایجاد اسمارٹ لینس بھی ہے جس کی مدد سے پلک جھپکتے ہی کسی بھی شے کو بڑا کر کے دیکھا جا سکتا ہے۔

یونیورسٹی آف کیلیفورنیا سین ڈیاگو کے ماہرین نے تحقیق کے بعد ایسے لینس تیار کیے ہیں جو کہ آنکھوں کی حرکات و سکنات سے کام کریں گے، یہ اسمارٹ لینس دو مرتبہ آنکھ جھپکنے پر کسی بھی چیز کو بڑا دکھا سکتے ہیں۔

سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ یہ لینس بالکل انسانی آنکھوں کی طرح کام کریں گے اور انہیں آنکھوں کی حرکات (اوپر، نیچے، دائیں، بائیں، اور پلک جھپکنے) کی مدد سے کنٹرول کیا جا سکے گا۔

ماہرین نے سب سے پہلے انسانی آنکھ کی پتلی کی حرکت سے پیدا ہونے والی برقی صلاحیت ’الیکٹرو آکیولیگراف سگنل‘ کو ناپا جس کے بعد انہوں نے ایسے لینس تیار کیے جو الیکٹرو آکیولیگراف سگنل کے ملتے ہی اِس پر ردعمل ظاہر کرے گا۔

ان لینسس کو ’پولیمر کمپاؤنڈ‘ سے تیار کیا گیا ہے جو الیکٹرک سگنل ملتے ہی پھیل جاتا ہے۔

محققین کا کہنا ہے کہ اس لینس کو ایسے روبوٹس کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے جو کہ دور سے کنٹرول کیے جاتے ہیں جب کہ مستقبل میں اسے ’ایڈجسٹیبل گلاسس‘ (دور اور قریب کی چیزوں کو فوکس کر کے دکھانے والے عدسے) میں بھی استعمال کیا جا سکےگا۔

واضح رہے کہ ایسا پہلی بار نہیں ہوا کہ کسی نے اسمارٹ لینس متعارف کروائے ہوں بلکہ اس سے قبل بھی معروف سرچ انجن گوگل نے بھی 2014 میں ’گوگل کانٹیکٹ لینس‘ متعارف کروائے تھے جو لوگوں کے آنسو سے جسم میں گلوکوز کی سطح کی شناخت کر سکتے تھے۔

بعد ازاں 2018 میں گوگل نے بغیر کوئی وجہ بتائے ہی اس پراجیکٹ کو ختم کرنے کا اعلان کر دیا تھا۔

x

Check Also

دنیا کی 90 بڑی کمپنیوں نے فیس بک پر اشتہارات کا بائیکاٹ کردیا

دنیا کی 90 بڑی کمپنیوں نے فیس بک پر اشتہارات کا بائیکاٹ کردیا

نسل پرستی، تشدد، جھوٹ اور نفرت کے خلاف دنیا کی 90 سے زائد بڑی کمپنیوں ...

%d bloggers like this: