مزید 10ہزار بھارتی فوجیوں کی تعیناتی، محبوبہ مفتی کی تنقید

مزید 10ہزار بھارتی فوجیوں کی تعیناتی، محبوبہ مفتی کی تنقید

مقبوضہ کشمیر کی سابق وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر سیاسی مسئلہ ہے،اس کا حل فوجی طاقت سے تلاش نہیں کیا جاسکتا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق محبوبہ مفتی نے بھارتی حکومت کے مقبوضہ کشمیر میں اضافی 10ہزار فوجی تعینات کرنے کے اعلان کو ہدف تنقید بنایا۔

مقبوضہ کشمیر کی سابق وزیراعلیٰ نے کہا کہ بھارتی حکومت کے اس اقدام سے ریاست کے شہریوں میں خوف پیدا ہورہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کو بھارت نے پہلے ہی فوجی چھاونی میں تبدیل کر رکھا ہے۔

محبوبہ مفتی نے مزید کہا کہ جموں و کشمیر ایک سیاسی مسئلہ ہے، جس کا حل فوج کے ذریعہ تلاش نہیں کیا جا سکتا، اس لیے ضروری ہے کہ بھارتی حکومت اس سلسلے میں دوبارہ غور کرے۔

x

Check Also

پریانتھا کی والدہ کے میت سے لپٹ کر رونے کے رقت آمیز مناظر، تصاویر سامنے آگئیں

پریانتھا کی والدہ کے میت سے لپٹ کر رونے کے رقت آمیز مناظر، تصاویر سامنے آگئیں

سیالکوٹ میں مشتعل ہجوم کے ہاتھوں قتل ہونے والے فیکٹری کے سری لنکن منیجر پریانتھا ...

%d bloggers like this: