پہلے بیٹے کی پیدائش پر جوڑے کیلئے زبردست انعام کی پیشکش

پہلے بیٹے کی پیدائش پر جوڑے کیلئے زبردست انعام کی پیشکش

پولینڈ کے ایک گاؤں میں ایسے شادی شدہ جوڑوں کے لیے انعام کی پیشکش کی گئی ہے جن کے ہاں سب سے پہلے بیٹا پیدا ہو گا۔

جنوبی پولینڈ کے ایک چھوٹے سے گاؤں میسکے آرزینسکے میں لڑکوں کی پیدائش کی شرح نہ ہونے کے برابر ہے اور پچھلے 9 سال سے اس گاؤں میں کوئی بھی بچہ پیدا ہی نہیں ہوا۔

اس گاؤں کی آبادی تقریبا 300 باشندوں پر مشتمل ہے جن میں سے زیادہ تعداد خواتین اور لڑکیوں کی ہے۔

پولش گاؤں میں آخری بار جو لڑکا پیدا ہوا تھا اس کی عمر اس وقت 12 برس ہے اور وہ اب بھی اسی گاؤں میں رہائش پزیر ہے۔

گاؤں میں فائر بریگیڈ کے سربراہ کا کہنا ہے کہ ہمارے پورے اسٹاف میں صرف خواتین ہی ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ میں اس گاؤں میں آیا اور یہیں کی لڑکی سے شادی کی جس کے بعد میری 2 بیٹیاں ہیں اور میری خواہش ہے کہ میرا بیٹا بھی ہو مگر اب یہ ایک نا ممکن سی بات لگتی ہے۔

ہمارے پڑوسی گھر میں بھی 2 لڑکیاں ہی ہیں، مجھے ایسا لگتا ہے کہ اس گاؤں کی خواتین میں بیٹا پیدا کرنے والے جرثومے ہیں ہی نہیں۔

گاؤں کے میئر فرسچکو کا کہنا ہے کہ ماضی میں لڑکوں کی پیدائش کی شرح کا ڈیٹا دیکھ رہے ہیں اور اس وجہ کا بھی پتہ لگا رہے ہیں کہ ایسا کیوں ہو رہا ہے۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ اس گاؤں میں جس جوڑے کے ہاں بھی پہلا لڑکا پیدا ہو گا اسے انعام سے نوازا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ یہ تو نہیں بتا سکتا کہ انعام میں کیا ہو گا مگر اتنا ضرور ہے کہ وہ انعام بہت اچھا ہو گا۔

x

Check Also

چین میں بچوں پر 90 منٹ سے زیادہ ویڈیو گیمز کھیلنے پر پابندی

چین میں بچوں پر 90 منٹ سے زیادہ ویڈیو گیمز کھیلنے پر پابندی

چین میں بچوں کے اندر ویڈیو گیمز کی لت کی روک تھام کے لیے مختلف ...

%d bloggers like this: