نواز شریف کے سابق مشیر عرفان صدیقی کو حراست میں لے لیا گیا

نواز شریف کے سابق مشیر عرفان صدیقی گرفتار

اسلام آباد پولیس نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کے سابق مشیر عرفان صدیقی کو حراست میں لے لیا۔

عرفان صدیقی کے بیٹے کا کہنا ہے کہ پولیس نے والد کو گھر کے باہر سے حراست میں لے کر تھانہ رمنا اسلام آباد منتقل کردیا ہے، انہیں حراست میں لینے کی وجہ نہیں بتائی جا رہی۔

پولیس ذرائع کے مطابق عرفان صدیقی کوکرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی پر حراست میں لیا گیا ہے۔ عرفان صدیقی نے بغیر اطلاع کے مکان کرائے پر دیا تھا۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ عرفان صدیقی کے ساتھ اقبال نامی شخص کو بھی حراست میں لیا گیا ہے۔ عرفان صدیقی کے خلاف تھانا رمنا میں دفعہ 188 کے تحت مقدمہ درج ہے۔

x

Check Also

مریم نواز کو سمیش کرنے کی دھمکی دینے والا میجر جنرل عرفان ملک سپر سیڈ

پاک فوج میں تین میجر جنرلز کو ترقی دے کر لیفٹننٹ جنرل بنا دیا گیا ...

%d bloggers like this: