وسیم اکرم کا محمد عامر کی ریٹائرمنٹ پر حیرت کا اظہار

وسیم اکرم کا محمد عامر کی ریٹائرمنٹ پر حیرت کا اظہار

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور آل راؤنڈر وسیم اکرم نے محمد عامر کے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے فیصلے پر حیرت کا اظہار کیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام میں وسیم اکرم کا کہنا ہے کہ محمد عامر کی ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ میرے لئے حیران کن ہے۔

سابق کپتان کا کہنا ہے کہ پاکستان کو آسٹریلیا میں دو ٹیسٹ اورپھر انگلینڈ میں تین ٹیسٹ میچز میں اُس کی ضرورت پڑے گی۔ 

خیال رہے کہ پی سی بی کے ٹوئٹر ہینڈل کے مطابق قومی ٹیم کے فاسٹ بولر محمد عامر نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے لی ہے تاہم محمد عامر پاکستان کے لیے ایک روزہ اور ٹی 20 کرکٹ کھیلتے رہیں گے۔

x

Check Also

شاہین آفریدی کی اہلیہ انشا کی رخصتی کے جوڑے کی قیمت کیا تھی؟

شاہین آفریدی کی اہلیہ انشا کی رخصتی کے جوڑے کی قیمت کیا تھی؟

قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کی دوسری بیٹی  انشا آفریدی گزشتہ روز  پیا ...

%d bloggers like this: