عالمی ادارہ صحت نے خبردار کیا ہے کہ پاکستان دنیا میں پہلے نمبر ہے جہاں ہیپاٹائٹس کا مرض تیز ی سے پھیل رہا ہے۔
ساحل سمندر پر دی ہیلتھ فاؤنڈیشن کی واک میں ماہرین نے انکشاف کیا کہ ہر بارہواں پاکستانی ہیپاٹائٹس کی مختلف اقسام میں مبتلا ہے۔
کراچی کے ساحل پر ہونے والی واک میں چھوٹے بچوں، طالب علموں، خواتین اور بزرگوں نے مہلک مرض سے آگاہی سے متعلق پلے کارڈز اور بینرز تھامے ہوئے تھے۔
شرکاء نے واک کا آغاز سی ویو چورنگی سے کیا اور جو نشان پاکستان پر پہنچ کر اختتام پذیر ہوئی۔
میڈیا سے گفتگو میں منتظمین نے بتایا کہ ہیپاٹائٹس ایک خاموش قاتل ہے، ملک میں ہر بارہواں فرد اس کی مختلف اقسام میں مبتلا ہے۔
حکام نے بتایا کہ عالمی ادارہ صحت کے مطابق پاکستان دنیا میں پہلے نمبر ہے جہاں ہیپاٹائٹس کا مرض تیز ی سے پھیل رہا ہے۔
عالمی ادارہ صحت کی جانب سے دنیا بھر میں ہر سال 28 جولائی کو ہیپاٹائٹس کی مختلف اقسام سے متعلق آگاہی کا دن منایا جاتا ہے تاکہ عوامی سطح پر لوگوں کو اس مرض سے بچایا جاسکے۔