نوجوان کو پیٹرول پمپ پر سگریٹ نوشی کرنا مہنگا پڑ گیا

نوجوان کو پیٹرول پمپ پر سگریٹ نوشی کرنا مہنگا پڑ گیا

سگریٹ نوشی کرنا مضر صحت ہے مگر کچھ لوگ اسموکنگ کی لت میں ایسے مبتلا ہوتے ہیں کے ایسے مواقعوں پر بھی سگریٹ نوشی سے بعض نہیں آتے جو نہ صرف اُن کے لئے ہی نہیں بلکہ دوسروں کیلئے بھی نقصان کا باعث بن سکتے ہیں۔

ویڈیو میں نظر آنے والے اس نوجوان کو ہی دیکھ لیں جسے پیٹرول پمپ پر اسموکنگ کرنا مہنگا پڑ گیا ہے۔

یہ مناظر چین کے صوبے Zhejiang کے شہر Hangzhou ایک پیٹرول پمپ پر دیکھے گئے جہاں ایک نوجوان اپنی گاڑی میں پیٹرول بھروانے آیا اور اس دوران سگریٹ پینے میں بھی مصروف رہا۔

یوں پمپ پر احتیاطی تدابیر کی خلاف ورزی کرنے پر نوجوان کو پمپ کے ملازم نے روکا لیکن وہ نہ مانا جس پر پمپ کے ملازم نے منچلے کو انوکھا سبق کچھ یوں دیا کہ فائر اسٹنگوئیشرکے ذریعے اُس پر دھوئیں کے بادل چھوڑ دیئے اور ہر طرف دھواں پھیل گیا۔

رپورٹ کے مطابق قانون کی خلاف ورزی کرنے والے منچلے کو پولیس نے 3 دن کیلئے جیل بھیج دیا ہے جبکہ سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کی گئی یہ ویڈیو وائرل ہوچکی ہے جسے اب تک لاکھوں افراد دیکھ چکے ہیں اور لاپرواہی کرنے والے نوجوان کو تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

x

Check Also

رینج روور، بینٹلے میں ڈرائیونگ سیکھیں، لگژری ڈرائیونگ سکول کھل گیا

ڈرائیونگ سکول میں جاتے ہی جو کار آپ کو دی جاتی ہے، اس کو دیکھتے ...

%d bloggers like this: