نیشنل چیلنچ کپ فٹبال: علی ظفر کے دو گول، ایئرفورس کوارٹر فائنل میں

نیشنل چیلنچ کپ فٹبال: علی ظفر کے دو گول، ایئرفورس کوارٹر فائنل میں

علی ظفر کی عمدہ کارکردگی کی بدولت دفاعی چیمپئن پاکستان ایئرفورس، پاکستان پولیس کو 2-0 سے شکست دیکر نیشنل چیلنج کپ فٹ بال کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئی۔ دونوں گول علی ظفر نے اسکور کئے۔ 

دوسرے میچ میں نیشنل بینک نے ایشیا گھی ملز کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 2-1 سے شکست دے کر پہلی کامیابی حاصل کی۔

چیمپئن شپ میں جمعرات کو پاکستان نیوی کا سامنا پاکستان ٹیلی وژن سے ہوگا۔ 

پاکستان فٹبال فیڈریشن کے زیر اہتمام جاری 28ویں نیشنل چیلنج کپ میں ایئرفورس مسلسل دوسری کامیابی حاصل کرکے 6پوائنٹس کے ہمراہ گروپ اے سے کوارٹرفائنل میں پہنچی ہے۔ 

نیشنل بینک نے اپنا پہلا میچ پاکستان پولیس کے خلاف بغیر کسی گول کے برابر کھیلا تھا۔ 4 پوائنٹس کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل پر انہیں دوسری پوزیشن حاصل ہے۔ 

فاتح ٹیم کیلئے محمد مقبول اور شیر علی جبکہ ہارنے والی ٹیم کا واحد گول محمد عاصم نے اسکور کیا۔

میچ سے قبل نیشنل بینک کے زونل چیف زاہد الخیر کابحیثیت مہمان خصوصی کھلاڑیوں سے تعارف کرایا گیا۔

طہماس خان فٹبال اسٹیڈیم پشاور میں گروپ ’اے‘ میں دو میچز کھیلے گئے ۔ پاکستان ایئر فورس اور پاکستان پولیس کے مابین مقابلہ انتہائی سنسنی خیز رہا۔ 

پاکستان پولیس کی ٹیم نے دفاعی چمپئن کا ڈٹ کر مقابلہ کیا اور وقفہ پر 0-0 کی برابر ی کے ساتھ میدان سے باہر آئی۔ 

دوسرے ہاف میں ہیڈ کوچ انٹر نیشنل محمد ارشد کی کوچنگ میں کھیلنے والی پی اے ایف کی ٹیم نے برق رفتار کھیل پیش کیا اور 64ویں منٹ میں علی رضا نے پہلا گول بنا کر اپنی ٹیم کو 1-0کی برتری دلادی اور 86ویں منٹ میں انفرادی دوسرا گول بنا کر پی اے ایف کی برتری کو 2-0 سے مستحکم کرکے اپنی ٹیم کی فتح کو یقینی بنادیا۔ 

دوسرے میچ میں نیشنل بینک کی ٹیم کو ایشیا گھی ملز کے ہاتھوں سخت مزاحمت کا سامنا رہا۔ 20ویں منٹ میں شیر علی نے نیشنل بینک کو 1-0 سے سبقت دلادی جو 10 منٹ تک برقرار رہی اور محمد عاصم نے 30ویں اپنی ٹیم کو خسارے سے نکال کر مقابلہ 1-1سے برابرکردیا۔ 

نیشنل بینک کو مقررہ وقت سے 2 منٹ قبل 88ویں منٹ میں شیر علی کے گول کی بدولت 2-1 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہوئی جو فائنل وسل تک برقرار رہی۔ 

ریفری ارشاد الحق اور ماجد خان کے معاونین محمد امین، صدام حسین،اکبر دوست، عدیل انور، اکرام اﷲ اور شیر علی تھے۔

ریفریز ایسیر امتیاز علی شاہ اور میچ کمشنر قاضی آصف تھے۔

x

Check Also

شاہین آفریدی کی اہلیہ انشا کی رخصتی کے جوڑے کی قیمت کیا تھی؟

شاہین آفریدی کی اہلیہ انشا کی رخصتی کے جوڑے کی قیمت کیا تھی؟

قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کی دوسری بیٹی  انشا آفریدی گزشتہ روز  پیا ...

%d bloggers like this: