فرانس سمیت کئی یورپی ممالک میں بدھ کے روز گرمی کے ریکارڈ ٹوٹ گئے۔
فرانس کے 82 ڈپارٹمنٹ کو اورنج قرار دے کر امدادی ٹیمیں سرگرم کر دی گئی ہیں جو شہریوں خصوصاً بڑی عمر کے لوگوں کو طبی امداد کے علاوہ کھانے پینے کی اشیاء بھی فراہم کررہی ہیں۔
پیرس سمیت متعدد علاقوں میں درجہ حرارت 42 سے 47 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق شدید گرمی کے باعث متعدد افراد بے ہوش ہوگئے۔
حالیہ گرمی کی لہر 2003 اور 1947 میں پڑنے والی گرمی سے بھی زیادہ ہے جن میں ہزاروں افراد ہلاک ہو گئے تھے۔