شوگر کے مریض ہوجائیں خبردار، انسولین کی قیمت میں 250روپے اضافہ

شوگر کے مریض ہوجائیں خبردار، انسولین کی قیمت میں 250روپے اضافہ

شوگر کے مریضوں کو ڈیڑھ گنا مہنگائی کا جھٹکا لگایا گیا ہے، ادویہ ساز کمپنیوں نے انسولین کی قیمت میں250 روپے کا اضافہ کردیا ہے۔

شوگر کے مریض خبردار ہوجائیں، انسولین بنانے والی کمپنیوں نے از خود قیمت بڑھادی ہے ،640 روپے میں ملنے والی انسولین اب 890 روپے کی کردی گئی ہے۔

انسولین کے بعد اس کی سرنج بھی مہنگی ہوگئی ہے۔

ماہرین کے مطابق ٹائپ ون اور ٹائپ ٹو شوگر میں مبتلا افراد کی اکثریت انسولین لگاتی ہے،ایسے مریضوں کا انسولین کے بغیر گزارہ نہیں ہوتا۔

انسولین نہ لگائیں تو اعضامتاثر ہونے کے ساتھ دل کے دورے کا خطرہ بھی بڑھ جاتا ہے ۔

ایسے میں ایک کمپنی نے انسولین کی قیمت میں 250 روپے بڑھادی ہے، جو 640 کی بجائے 890 روپے کی مل رہی ہے، باقی اقسام کی قیمتیں آہستہ آہستہ بڑھائی جا رہی ہے۔

انسولین کی اچانک قیمت بڑھنے سے مریض اور ان کے لواحقین سخت پریشان ہیں، جن کا کہنا ہے کہ انسولین لگانا مجبوری ہے، اس لئے خریدنا پڑتی ہے۔

طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستان میں 26 فیصد لوگ شوگر میں مبتلا ہیں، انسولین نہ لگانے سے جسم کے اعضا بری طرح متاثر ہوتے ہیں اور ہارٹ اٹیک کا خطرہ بھی بڑھ جاتا ہے۔

مریضوں اور ان کے لواحقین کا کہنا ہے کہ حکومت انسولین کی قیمت میں ازخود اضافہ کرنے کے خلاف سخت کارروائی کرے ورنہ یہ لوگ اپنے مالی مفاد کیلئے لوگوں کی زندگیوں سے کھیلتے رہیں گے۔

x

Check Also

ہماری غذاء میں شہد کیوں ضروری ہے؟

ہماری غذاء میں شہد کیوں ضروری ہے؟

اگر ہم شہد کے ذائقے کی بات کریں تو بہت سے لوگ شہد کا میٹھا ...

%d bloggers like this: