دھونی ویسٹ انڈیز کادورہ نہیں کریں گے

دھونی ویسٹ انڈیز کادورہ نہیں کریں گے

بھارتی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز وکٹ کیپر بیٹسمین اور سابق کپتان مہندرا سنگھ دھونی ویسٹ انڈیز کا دورہ کرنے والی بھارتی ٹیم کا حصہ نہیں ہوں گے۔

ایم ایس دھونی 2011ء میں کرکٹ ورلڈ کپ کی فاتح بھارتی ٹیم کے کپتان تھے اور انگلینڈ میں کھیلا گیا حالیہ ورلڈ کپ اُن کے کیریئر کا چوتھا ورلڈ کپ تھا۔

دھونی کا کہنا ہے کہ وہ دورہ ویسٹ انڈیز کے دوران تین ایک روزہ بین الاقوامی اور تین ٹی 20 میچز کے لئے دستیاب نہیں ہوں گے، جس کے بعد وہ بھارتی کرکٹ ٹیم میں ’’تبدیلی کے مرحلے‘‘ میں شریک ہوں گے۔

بھارتی اخبار نے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ دورہ ویسٹ انڈیز کے بعد بھی دھونی ملکی اور غیرملکی دوروں میں بھی فرسٹ چوائس وکٹ کیپر نہیں ہوں گے۔ رشبھ پنت اُن کی جگہ لیں گے، اس دوران دھونی اُن کی گرومنگ کے لئے ٹیم کے 15 کھلاڑیوں میں شامل ہوں گے۔

بھارت کی قومی سلیکشن کمیٹی کا اجلاس جمعہ کو ہوگا، جس میں دورہ ویسٹ انڈیز کے لئے ٹیم کا انتخاب کیا جائے گا

x

Check Also

شاہین آفریدی کی اہلیہ انشا کی رخصتی کے جوڑے کی قیمت کیا تھی؟

شاہین آفریدی کی اہلیہ انشا کی رخصتی کے جوڑے کی قیمت کیا تھی؟

قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کی دوسری بیٹی  انشا آفریدی گزشتہ روز  پیا ...

%d bloggers like this: