’بھارت میں 41 ہزار سے زائد پاکستانی رہائش پذیر ہیں‘

’بھارت میں 41 ہزار سے زائد پاکستانی رہائش پذیر ہیں‘

بھارت کے مرکزی وزیر مملکت برائے داخلہ نتیانند رائے نے کہا ہے کہ بھارت میں اس وقت 41 ہزار 331 پاکستانی اور 4 ہزار 193 افغان شہری رہائش پذیر ہیں۔

انکا کہنا تھا یہ افراد ان دونوں ملکو ں کی مذہبی اقلیتوں سے تعلق رکھتے ہیں، اور طویل المعیاد ویزا کی بنیاد پر بھارت میں رہائش پذیر ہیں۔ 

انہوں نے یہ بات منگل کو بھارتی لوک سبھا میں بتائی۔

بھارتی وزیر نے دعویٰ کیا کہ پاکستان اور افغانستان میں رہنے والی چھ مذہبی اقلیتوں سے تعلق رکھنے والے یہ افراد اپنے ملکوں میں درپیش مشکلات کے تناظر میں بھارت میں طویل المعیاد ویزا حاصل کرکے رہ رہے ہیں۔

انہیں یہ ویزا 2014ء میں شروع کیے گئے آن لائن ایل ٹی وی ایپلی کیشن پروسیسنگ پورٹل پر دیا جاتا ہے۔

x

Check Also

پریانتھا کی والدہ کے میت سے لپٹ کر رونے کے رقت آمیز مناظر، تصاویر سامنے آگئیں

پریانتھا کی والدہ کے میت سے لپٹ کر رونے کے رقت آمیز مناظر، تصاویر سامنے آگئیں

سیالکوٹ میں مشتعل ہجوم کے ہاتھوں قتل ہونے والے فیکٹری کے سری لنکن منیجر پریانتھا ...

%d bloggers like this: