کراچی والوں کیلئے خوشخبری، نئی آن لائن ٹیکسی سروس کا آغاز

کراچی والوں کیلئے خوشخبری، نئی آن لائن ٹیکسی سروس کا آغاز


کراچی میں آن لائن ٹیکسی سروس استعمال کرنے والوں کیلئے’سیارہ‘کے نام سے ایک اور سروس کا آغاز کردیا گیا ۔

کراچی میں سیارہ کے نام سے شروع ہونے والی آن لائن ٹیکسی سروس کے ذریعے شہری پورے شہر میں آسان اور ریایتی کرائے پر سفر کرسکیں گے ۔

سیارہ سروس کے ڈائریکٹر عامر حسین کا دعویٰ ہے کہ یہ پاکستان کی پہلی آن لائن ٹیکسی سروس ہے جس کا مقصد کم کرائے پر سفری سہولیات کو سستا کرکے عوام کیلئے پیش کرنا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ ابتداء میں ہمارے پاس 2000 ہزار گاڑیاں ہیں جہیں ہم نے چار کیٹیگری میں تقسیم کررکھا ہے جس میں ایکو منی ،ایکو ، ایکو پلس اور ایکو بزنس کو مناسب کرایوں اور بغیر کسی اضافی چاجز کے رکھا گیا۔

سیارہ کے ڈائریکٹر کا کہنا تھا کہ عوام سیارہ کی سروس استعمال کرنے کیلئے 24 گھنٹے ہمارے نمبر 021-111-100-500 پر کال کرکے ہمارے کپٹین سے رابطہ کرسکتے ہیں، شہری موبائل کے پلے اسٹور سے سیارہ کی موبائل ایپ کو ڈاؤن لوڈ کرسکتے ہیں ۔

عامر حسین کا دعویٰ تھا کہ بنسبت دوسرے آن لائن ٹیکسی سروس کے ہم نے کرایہ کم رکھا ہے ،سیارہ کی ایکو منی میں کم ازکم 15 روپے کلو میٹر چارجز رکھے گئے ہیں جبکہ دوسری سروسز میں 18 سے 19 روپے فی کلو میٹر وصول کئے جاتے ہیں۔

ایکو ، ایکو پلس ، اور ایکو بزنس میں 17 ، 18 ، 26 روپے فی کلو میٹر کے حساب سے وصول کئے جائیں گے جبکہ دوسرے آن لائن سروسز کی یکساں کیٹیگری میں 21  ، 24 اور 27  روپے سے زائد فی کلو میٹر کے حساب سے وصول کئے جاتے ہیں۔

اس آن لائن سروس کو ابھی صرف کراچی شہر میں لانچ کیا گیا ہے جبکہ تین ماہ بعد آن لائن موٹر سائیکل سروس کا بھی آغاز کیا جائے گا 

x

Check Also

نواز شریف، آصف زرداری اور دیگر سیاستدانوں کے 80 کرپشن کیسز بحال

نواز شریف، آصف زرداری اور دیگر سیاستدانوں کے 80 کرپشن کیسز بحال

سلام آباد:مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف،سابق صدر آصف علی زرداری اور ...

%d bloggers like this: