سترہ لاکھ روپے سے زائد میں انگور کے صرف 24 دانے

سترہ لاکھ روپے سے زائد میں انگور کے صرف 24 دانے

کسی پھل کی قیمت دو چار سو روپے سے اوپر چلی جائے تو وہ عام آدمی کی قوت خرید سے باہر ہوجاتا ہے لیکن آپ کو یہ جان کر حیرت ہوگی کہ جاپان میں ایک خاص نسل کے انگوروں کی قیمت لاکھوں پاکستانی روپے ہے۔

سینٹرل جاپان میں کاشت کیے جانے والے یہ روبی رومن نامی انگور دنیا کے مہنگے ترین پھلوں میں سے ایک ہیں۔ حال ہی میں ان کا ایک پیکٹ جس میں صرف 24 دانے انگور تھے 11 ہزار ڈالرز میں فروخت کیا گیا۔

یہ رقم پاکستانی روپوں میں تقریبا ساڑھے 17 لاکھ سے بھی زائد بنتی ہے۔

گہری سرخ رنگت کے ان انگوروں کی وجہ شہرت مٹھاس اور کم تیزابیت کا حامل ہونا ہے اور انہیں ایک خاص انداز میں کاشت کیا جاتا ہے۔

نایاب انگوروں کی بولی لگائی گئی تو ایک متمول تاجر تاکاشی ہوسوکاوا نے انہیں 11 ہزار ڈالر کی خطیر رقم دے کر خرید لیا۔

حیرت انگیز طورپر پیکٹ میں موجود انگوروں کے خوشے میں صرف چوبیس دانے انگور تھے ہیں یعنی اگر ایک دانے کی قیمت لگائی جائے تو 485 ڈالرز بنتی ہے جو لگ بھگ 70 ہزار پاکستانی روپوں کے برابر ہے۔

اتنے مہنگے انگور خرید نے والے تاجر کے مطابق انگوروں کی کاشت کے 12 سال پورے ہونے اورمئی میں شروع ہونے والے نئے شاہی دور ریوا کے آغاز کی خوشی میں اتنی رقم خرچ کی گئی۔

x

Check Also

رینج روور، بینٹلے میں ڈرائیونگ سیکھیں، لگژری ڈرائیونگ سکول کھل گیا

ڈرائیونگ سکول میں جاتے ہی جو کار آپ کو دی جاتی ہے، اس کو دیکھتے ...

%d bloggers like this: