بالی ووڈ اداکار سلمان خان نے سوشل میڈیا پر وائرل ’بوتل کیپ چیلنج‘ کو منفرد انداز سے قبول کرلیا۔
بوتل کیپ چیلنج میں بوتل کے ڈھکن کو کک مار کر ہٹانا ہوتا ہے لیکن سلمان خان نے منفرد انداز میں پھونک مار کر بوتل کا ڈھکن ہٹایا اور پھر پانی بھی پیا۔
سلمان خان نے اپنی اس ویڈیو میں پیغام دیتے ہوئے کیپشن دیا کہ’خود کو مت تھکاؤ بلکہ پانی بچاؤ‘ جبکہ دبنگ خان کی یہ ویڈیو وائرل ہوچکی ہے۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے ’بوتل کیپ چیلنج‘ کی لپیٹ میں بالی ووڈ ، ہالی ووڈ کے کئی اداکار آئے اور اس چیلنج کو اب تک بہت سے اداکار قبول کر چکے ہیں۔
چند دن قبل پاکستانی اداکارہ مہوش حیات نے بھی بوتل کپ چیلنج قبول کرتے ہوئے ویڈیو سوشل میڈیا پر اپلوڈ کی تھی، جس میں وہ چیلنج پورا کرتے ہوئے خوش دیکھائی دے رہی ہیں ۔