’پلانک‘ جادوئی ورزش کیوں؟

’پلانک‘ جادوئی ورزش کیوں؟

متحرک اور متوازن زندگی گزارنے کے لیے ورزش بے حد ضروری ہے، اگر آپ اپنی مصروفیت میں سے 20 سے 30 منٹ بھی ورزش کر لیں تو آپ میں لازمی واضح مثبت اثر پڑے گا۔

پلانک ایک ایسی ورزش کا نام ہے جس کو اپنی روٹین میں شامل کر لیں تو آپ پر اس کا بہت جلدی اور مثبت اثر آتا ہے، دفاتر میں 8 سے 10 گھنٹے بیٹھنے والوں کے لیے یہ ایک جادوئی ورزش ہے، پلانک کے بے حد فوائد ہیں جن میں کمر کے درد کا ختم ہو جانا، کمر کے پٹھوں کا مضبوط ہونا، پیٹ سمیت اضافی وزن کے کم ہونے کے ساتھ ساتھ برداشت بھی پیدا ہوتی ہے۔

پلانک ایک محنت طلب ورزش ہے جس کے بہترین نتائج آپ کو دنوں میں ملتے ہیں، اسی لیے اسے چیلنج سمجھ کی بھی کیا جاتا ہے، پلانک نہ صرف آپ کے پیٹ کو دنوں میں کم کرتا ہے بلکہ ساتھ ہی سارے جسم کو بے ڈھنگی شکل سے ایک مناسب شکل بھی دیتا ہے، پلانک کمر کے درد کے لیے موزوں ورزش ہے۔

دفتر کے کام کاج بالخصوص صرف ایک جگہ ہی بیٹھ کر کام کرنے والے فرصت ملتے ہی خود کو تھکا ہوا محسوس کرتے ، ایسے لوگوں کا پلانک کو انجام دینے سے موڈ خوشگوار ہو جاتا ہے اور دماغی تھکاوٹ دور ہو جاتی ہے جس سے انسان خود کو چوکنا، خوش اور ہلکا محسوس کرنے لگتا ہے۔

پلانک کے کئی طریقوں میں سے چند زیادہ سود مند ہیں جن میں سے ایک میں اپنے ہاتھ اور پاؤں کے پنجوں کے سہارے خود کو زمین سے اوپر پُش اپس کے انداز میں اُٹھایا جاتا ہے، ا س طرح سارا وزن ہاتھوں اور پاؤں کے پنجوں بالخصوص انگلیوں پر ہوتا ہے، اس حالت میں پیٹ، کمر، ٹانگوں اور بازؤں کے پٹھے سارا وزن برداشت کرتے ہیں۔

دوسرے طریقے میں ہاتھ کے پنجوں سمیت کلائی اور کہنیاں بھی زمین کے ساتھ نیچے زمین پر ہوتی ہیں اور پاؤں کے صرف پنجے زمین کے ساتھ جڑے ہوتے ہیں۔

x

Check Also

ہماری غذاء میں شہد کیوں ضروری ہے؟

ہماری غذاء میں شہد کیوں ضروری ہے؟

اگر ہم شہد کے ذائقے کی بات کریں تو بہت سے لوگ شہد کا میٹھا ...

%d bloggers like this: