سپریم کورٹ نے موبائل صارفین کو بڑا ریلیف دے دیا

سپریم کورٹ نے موبائل صارفین کو بڑا ریلیف دے دیا

سپریم کورٹ نے موبائل صارفین کو بڑا ریلیف دے دیا، اب موبائل کمپنیاں صارفین سے ایڈمنسٹریٹو چارجز نہیں کاٹیں گی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سپریم کورٹ نےموبائل کمپنیوں کو10 فیصد ایڈمنسٹریٹو چارجز وصول کرنے سے روک دیا ہے۔

صارفین کو 100 روپے کے کارڈ پر 76.94 کے بجائے 88.9 روپے ملیں گے۔ سپریم کورٹ کی جانب سے موبائل فون کارڈ پر آپریشنل اور سروسز فیس کو فی الحال ختم کردیا گیا ہے۔

واضح رہےکہ اس سے قبل بھی سابق چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار کے دور میں سپریم کورٹ نے موبائل فون کارڈ پر حکومت کو ٹیکس کی وصولی سے روک دیا تھا اور موبائل کمپنیوں نے 100 روپے کے کارڈ پر 100 روپے کا بیلنس دینے کا اعلان کیا تھا تاہم چند ماہ بعد ہی عدالت نے اس حکم کو معطل کردیا تھا۔

x

Check Also

دنیا کی 90 بڑی کمپنیوں نے فیس بک پر اشتہارات کا بائیکاٹ کردیا

دنیا کی 90 بڑی کمپنیوں نے فیس بک پر اشتہارات کا بائیکاٹ کردیا

نسل پرستی، تشدد، جھوٹ اور نفرت کے خلاف دنیا کی 90 سے زائد بڑی کمپنیوں ...

%d bloggers like this: