پاکستان میں غیرملکی ممالک کے ویزاحاصل کرانے کاجھانسہ دیکر پاکستانی خواتین کی فارنرز کے ساتھ جعلی نکاح نامے تیارکئے جانے کاانکشاف ہوا ہے وزارت داخلہ حکومت پاکستان کو بھاری تعداد میں پاکستانی خواتین کی جانب سے ویزا کے حصول کیلئے متعلقہ ایمبیسی کے ذریعے درخواستیں موصول ہونے پر حکومت پاکستان کاتمام ایسے نکاح ناموں کی ویری فکیشن کافیصلہ کرتے ہوئے متعلقہ ڈپٹی کمشنرز کوایسے نکاح ناموں کی ویری فکیشن کرنے اورنادرا سے میرج سرٹیفکیٹ کے اجراء کی ہدایات جاری کردیں۔