’ہیر مان جا‘سب کو پیچھےچھوڑ دے گی، حریم فاروق

’ہیر مان جا‘سب کو پیچھےچھوڑ دے گی، حریم فاروق

پاکستانی فلموں کی مقبول فلم ساز اور خوبصورت اداکارہ حریم فاروق کا کہنا ہے کہ جیو اور آئی ایم جی سی کے تعاون سے بڑی عید پر ریلیز ہونے والی میری نئی فلم ’ہیر مان جا‘ سب کو پیچھے چھوڑ دے گی۔

جنگ کو انٹرویو دیتے ہوئے حریم فاروق نے کہا کہ اس فلم میں ڈراما، ایکشن اور ہنسا ہنسا کر لوٹ پوٹ کردینے والا مزاح سب کے دل جیت لے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ دل میں اتر جانے والی موسیقی اور اس پر شان دار رقص دھوم مچا دے گا۔

حریم فاروق نے یہ بھی کہا کہ میں فلم انڈسٹری میں بطور پروڈیوسر اور ایکٹریس نام بنانا چاہتی ہوں،میری پروڈیوس کی ہوئی فلم جاناں اور پرچی نے مقبولیت حاصل کی۔

انہوں نے ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ میں نے تھیٹر سے اپنے کام کا آغاز کیا،انور مقصود کے تھیٹر ’آنگن ٹیڑھا‘ میں  جہاں آرا کا دل چسپ کردار ادا کیا تو بشریٰ انصاری نے میرے کردار کی تعریف کی۔

اداکارہ نے کہا کہ فلم پرچی میں میری پرفارمنس کو کافی سراہا گیا، فلم بین  ایک مرتبہ پھر مجھے علی رحمان کے مد مقابل ’ہیر مان جا‘ میں دیکھیں گے۔

x

Check Also

شرمین عبید چنائے نے ایک اور اعزاز حاصل کر لیا

شرمین عبید چنائے نے ایک اور اعزاز حاصل کر لیا

آسکر اکیڈمی ایوارڈ یافتہ، پاکستانی فلمساز شرمین عبید چنائے نے ایک اور عزاز حاصل کر ...

%d bloggers like this: