مسلم لیگ ن کے صدر و سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے برطانوی اخبار کے خلاف قانونی چارہ جوئی کرنے کا اعلان کردیا۔
شہباز شریف نے کہا کہ ڈیلی میل کے خلاف قانونی چارہ جوئی کا فیصلہ کیا ہے، خود ساختہ اور گمراہ کن خبر عمران خان اور شہزاد اکبر کی ایماء پر چھاپی گئی۔
انہوں نے کہا کہ ان دونوں حضرات کے خلاف بھی قانونی چارہ جوئی کریں گے ۔
شہباز شریف نے کہا کہ عمران خان صاحب آپ کو ابھی میری جانب سے کیے گئے 3 ہتک عزت کے دعووں کا جواب بھی دینا ہے۔