افغانستان نے لیگ اسپنر راشد خان کو اپنی کرکٹ ٹیم کا نیا کپتان مقرر کر دیا ہے۔
افغانستان کرکٹ بورڈ کے مطابق راشد خان تینوں طرز کی کرکٹ یعنی ٹیسٹ، ون ڈے اور ٹی 20 میں افغانستان کی قیادت کریں گے جب کہ اصغر افغان کو ان کا نائب مقرر کیا گیا ہے۔
اس سے قبل 20 سالہ لیگ اسپنر راشد خان صرف ٹی ٹوئنٹی میچوں میں افغان ٹیم کی قیادت کرتے تھے۔
ورلڈکپ 2019 میں گل بدین نائب کی قیادت میں افغان ٹیم کی کارکردگی نہایت ناقص رہی اسے اپنے 9 کے 9 میچوں میں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
مورگن کا ایک اننگز میں 17 چھکوں کا ریکارڈ، کئی برے ریکارڈ افغانستان کے نام
یاد رہے راشد خان نے ورلڈکپ کے 9 میچوں میں مجموعی طور پر 416 رنز دے کر 7 وکٹیں حاصل کیں جب کہ صرف انگلینڈ کے خلاف میچ میں انہوں نے 9اوورز میں ریکارڈ 110 رنز دیے اور کوئی وکٹ حاصل نہیں کی تھی۔