آٹے میدے اور دال پر ٹیکس نہیں لگا

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے چیئرمین شبر زیدی نے کہا ہےکہ آٹا، میدہ، سوجی اور دال کسی کھانے کے آئٹم پر کوئی ٹیکس نہیں لگایا گیا ہے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شبر زیدی نے کہا کہ اگر آٹے اور میدے پر ٹیکس لگا ہوتا تو اس کا جواب دہ ہوتا، بغیر ٹیکس لگائے روٹی کی قیمت بڑھی ہے تو اس کا ہم سے کوئی تعلق نہیں، اس حوالے سے وزیراعظم سے بات کروں گا۔

شبر زیدی نے بتایا کہ گزشتہ رات کراچی کے تاجروں، فیصل آباد چیمبر اور اپٹما کے لوگوں سے ٹیلی فون پر بات چیت ہوئی جس میں زیرو ریٹنگ اورشناختی کارڈ کے معاملے پر مذاکرات ہوئے، اپٹما کا مطالبہ ہے کہ درآمدی یارن کو ڈی ٹی آر ای کی سہولت دی جائے۔

چیئرمین ایف بی آر کا کہنا تھا کہ کسی سیکٹر کے ساتھ کوئی ڈیڈ لاک نہیں ہے، سیلز ٹیکس سے متعلق افواہیں پھیلائی جارہی ہیں جب کہ قومی شناختی کارڈ کی شرط سے متعلق بھی غلط فہمیاں پیدا کی جارہی ہیں، لوگ شناختی کارڈ کی آڑ لے کر مختلف چیزوں کو کور کرنے کی کوشش کررہے ہیں لیکن ہم نے تمام چیزوں کو الگ کردیا ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ قومی شناختی کارڈ کی شرط صرف سیلز ٹیکس میں رجسٹرڈ 47 ہزار افراد کے لیے ہے لہٰذا شناختی کارڈ کامسئلہ ختم ہوچکا اس پر کوئی مسئلہ نہیں ہے۔

چیئرمین ایف بی آر کا چھوٹے دکانداروں کے لیے کہنا تھا کہ ہم چھوٹے دکانداروں کے لیے فکس ٹیکس اسکیم لانے کو تیار ہیں جس سے ان کا شناختی کارڈ کا مسئلہ نہیں ہوگا اور مزید آسانی ہوگی۔

موبائل ٹیکس کے حوالے سے شبر زیدی نے کہ کہا کہ بے شمار موبائل ایسے ہیں جو بغیر کسی ڈیوٹی کے امپورٹ ہوئے، ان کی تعداد لاکھوں میں ہے، اس طرح کے موبائلوں پر 20 ہزار روپے جرمانہ بنتا ہے لیکن موبائل ڈیلرز اسے 400 روپے کرنے کا کہہ رہے ہیں۔

گاڑیوں کے ٹیکس سے متعلق چیئرمین ایف بی آر نے بتایا کہ گاڑیوں کے ٹیکس میں ہم نے کوئی تبدیلی نہیں کی اور اس سے ہمارا کوئی تعلق نہیں۔

x

Check Also

نواز شریف، آصف زرداری اور دیگر سیاستدانوں کے 80 کرپشن کیسز بحال

نواز شریف، آصف زرداری اور دیگر سیاستدانوں کے 80 کرپشن کیسز بحال

سلام آباد:مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف،سابق صدر آصف علی زرداری اور ...

%d bloggers like this: