خواتین کی ویڈیوز اور تصاویر بنا کربلیک میل کرنے والا جعلی پیر گرفتار

خواتین کی ویڈیوز اور تصاویر بنا کربلیک میل کرنے والا جعلی پیر گرفتار

ایف آئی اے نے خواتین کی ویڈیوز اور تصاویر بنا کر انھیں بلیک میل کر نےوالے جعلی پیرکو گرفتار کر لیا،ملزم کے قبضے سے تین ہزار سے زائد خواتین کی غیر اخلاقی تصاویر اور ویڈیوز برآمد کی گئی ہیں ۔تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل نے ایف بی ایریا بلاک15میں کارروائی کرتے ہوئے ملزم شاہنواز کو گرفتار کر لیا۔ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ملزم آستانے پر نہ آنے والی خواتین کو ویڈیو کالنگ کے ذریعے دم کرتا تھا،ملزم خواتین کی غیر اخلاقی ویڈیوز بنا کر کے انھیں بلیک میل کرتا تھا ،ڈپٹی ڈائیریکٹر ایف آئی اے عبدالغفار کے مطابق ملزم خواتین سے پیسے بھی بٹور چکا ہے،انہوں نے بتایا کہ گرفتار ملزم آستانہ کا گدی نشیں ہے،ملزم نے موبائل پر vallet password بنا رکھا تھا جسے ایف آئی اے کی ٹیکنیکل ٹیم نے توڑا ،ملزم کئی خواتین کو بلیک میل کرکے ایزی پیسہ اور موبی کیش ذریعے پیسے بٹور چکا ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ ملزم جعلی آئی ڈیز بناکر وائرل کرنے کی دھمکی دیتا اور اور خواتین کو اپنے

پاس بلواتا تھا۔ڈی ڈی عبدالغفار نے بتایا کہ ایک خاتون کی جانب سے ایف آئی اے کو درخواست موصول ہوئی تھی جب درخواست کے مطابق تفتیش کی گئی تو انکشاف ہوا کہ یہ وہی پیر ہے جسکا آستانہ کراچی میں ہے اور جو ایک مشہور پیر کا گدی نشین ہےجو آجکل لوگوں کے روحانی علاج کی غرض سے کینیڈا گئے ہوئے ہیں۔ایف آئی اے کے مطابق درخواست گذار خاتون اپنی والدہ کے ہمراہ ملزم سے اپنی ماں کا علاج کروانے گئی تو اس نے اس نے ماں کیساتھ درخواست گذار خاتون کو کہا کہ وہ بھی مذکورہ بیماری میں مبتلا ہے۔اسطرح دم کرنے کے بہانے پیر نے خاتون کی ویڈیو ز اور تصاویر بنائیں اور ایک فیک آئی ڈی بنائی اور خاتون کو ملنے کا کہا۔

x

Check Also

خاتون سے جنسی ہراسگی، محکمہ صحت کے 2 افسران کو سزا

صوبائی محتسب سندھ نے خاتون کو جنسی ہراساں کرنے پر محکمہ صحت کے 2 افسران ...

%d bloggers like this: