یونان میں طوفان نے تباہی مچادی، 6 سیاح ہلاک

یونان میں طوفان نے تباہی مچادی، 6 سیاح ہلاک

یونان کے شمالی حصے میں طوفانی موسم نے تباہی مچادی،تیز ہواؤں اور بارشوں کے باعث مختلف حادثات میں 6 غیر ملکی سیاح ہلاک جبکہ 100 سے زائد افراد زخمی ہو گئے۔ مختلف حادثات میں ہلاک ہونے والوں میں 2بچے بھی شامل ہیں۔

یونان کے سیاحتی مقام پر طوفانی ہواؤں نے ہر شے تہس نہس کردی جس کے باعث حکام نے ہنگامی صورتحال نافذ کردی۔

تیز ہواؤں کے ساتھ ہونے والی موسلادھار بارش اور ژالہ باری کے باعث درخت جڑ سے اکھڑ گئے،  گاڑیاں الٹ گئیں،بجلی کے پول گر گئے اور بارش کا پانی ریسٹورنٹ میں داخل ہوگیا۔

طوفانی ہواؤں سے گھروں کی چھتوں کو بھی نقصان پہنچا۔

x

Check Also

پریانتھا کی والدہ کے میت سے لپٹ کر رونے کے رقت آمیز مناظر، تصاویر سامنے آگئیں

پریانتھا کی والدہ کے میت سے لپٹ کر رونے کے رقت آمیز مناظر، تصاویر سامنے آگئیں

سیالکوٹ میں مشتعل ہجوم کے ہاتھوں قتل ہونے والے فیکٹری کے سری لنکن منیجر پریانتھا ...

%d bloggers like this: