لاہور میں آٹے کی قیمت میں اضافے کے بعد نان اور چپاتی فروخت کرنے والے بھی میدان میں آگئے، چپاتی کی قیمت 7 سے 15 روپے اور تندوری نان کی قیمت 12 روپے سے بڑھا کر 20 روپے کردی۔ نان روٹی ایسوسی ایشن کے صدر آفتاب گل نے کہا ہے کہ جی ایس ٹی کے نفاذ سے آٹا مہنگا ہوا ہے، بجلی اور گیس کے نرخ بھی حکومت نے کئی گنا بڑھا دیے ہیں، ہمیں قیمتیں بڑھانے سے روکا گیا تو تندور بند کر کے سڑکوں پر آجائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ضلعی حکومت نے تین روز کا وقت مانگا ہے۔ دوسری جانب صارفین کا کہنا ہے کہ 70سال میں روٹی کی قیمت 6 روپے تک پہنچی جبکہ موجودہ حکومت اسے دوگنا سے بھی زیادہ مہنگا کرنے جارہی ہے

لاہور میں بھی نان فروش میدان میں آگئے

لاہور میں آٹے کی قیمت میں اضافے کے بعد نان اور چپاتی فروخت کرنے والے بھی میدان میں آگئے، چپاتی کی قیمت 7 سے 15 روپے اور تندوری نان کی قیمت 12 روپے سے بڑھا کر 20 روپے کردی۔

نان روٹی ایسوسی ایشن کے صدر آفتاب گل نے کہا ہے کہ جی ایس ٹی کے نفاذ سے آٹا مہنگا ہوا ہے، بجلی اور گیس کے نرخ بھی حکومت نے کئی گنا بڑھا دیے ہیں، ہمیں قیمتیں بڑھانے سے روکا گیا تو تندور بند کر کے سڑکوں پر آجائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ضلعی حکومت نے تین روز کا وقت مانگا ہے۔

دوسری جانب صارفین کا کہنا ہے کہ 70سال میں روٹی کی قیمت 6 روپے تک پہنچی جبکہ موجودہ حکومت اسے دوگنا سے بھی زیادہ مہنگا کرنے جارہی ہے

x

Check Also

نواز شریف، آصف زرداری اور دیگر سیاستدانوں کے 80 کرپشن کیسز بحال

نواز شریف، آصف زرداری اور دیگر سیاستدانوں کے 80 کرپشن کیسز بحال

سلام آباد:مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف،سابق صدر آصف علی زرداری اور ...

%d bloggers like this: