دھونی کو ساتویں نمبر پر بھیجنا فاش غلطی تھی، سابق کرکٹرز

دھونی کو ساتویں نمبر پر بھیجنا فاش غلطی تھی، سابق کرکٹرز

بھارت کے سابق کرکٹرز نے مہندرا سنگھ دھونی کو بیٹنگ آرڈر میں ساتویں نمبر پر بھیجنے کو فاش غلطی قرار دیا ہے۔

بھارتی اخبار کے مطابق سابق ٹیسٹ کرکٹر وی وی ایس لکشمن کا کہنا ہے کہ دھونی کو ہاردک پانڈیا اور دنیش کارتھک سے پہلے آنا چاہئے تھا، اُس وقت دھونی کے لئے اسٹیج تیار تھا۔ 2011ء کے فائنل میں بھی انہوں نے خود کو پروموٹ کرکے یووراج سنگھ سے پہلے چوتھے نمبر پر لائے تھے۔

سابق بھارتی کپتان سارو گنگولی کا کہنا ہے کہ بات صرف دھونی کی بیٹنگ کی نہیں ہے بلکہ دوسرے اینڈ پر ان کا پرسکون رہنا نوجوان کھلاڑیوں پر اچھا اثر ڈالتا ہے۔

گنگولی کا کہنا ہے کہ اس موقع پر بھارت کو تجربے کی ضرورت تھی، جب رشبھ پنت بیٹنگ کررہے تھے اگر اُس وقت دھونی ہوتے تو وہ پنت کو ہوا کے خلاف شاٹ نہیں کھیلنے دیتے۔

سچن ٹنڈولکر کا بھی خیال ہے کہ ویرات کوہلی نے دھونی کو اوپر کے نمبر پر نہ بھیج کر غلطی کی۔

x

Check Also

شاہین آفریدی کی اہلیہ انشا کی رخصتی کے جوڑے کی قیمت کیا تھی؟

شاہین آفریدی کی اہلیہ انشا کی رخصتی کے جوڑے کی قیمت کیا تھی؟

قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کی دوسری بیٹی  انشا آفریدی گزشتہ روز  پیا ...

%d bloggers like this: