ایشیائی ترقیاتی بینک پاکستان کو 10ارب ڈالر کا قرض دے گا

ایشیائی ترقیاتی بینک پاکستان کو 10ارب ڈالر کا قرض دے گا

ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) آئندہ 5سال کے دوران پاکستان کو 10ارب ڈالر کا قرض فراہم کرے گا۔

اے ڈی بی اعلامیے کے مطابق قرض کی رقم معاشی ترقی کے مختلف پروگرامز اور منصوبوں پر خرچ کی جائے گی۔

کس ترقیاتی منصوبے کے لیے کتنی رقم جاری ہو گی، اس حوالے سے اسلام آباد میں مذاکرات بھی ہوئے، مزید بات چیت بھی جاری رہے گی۔

اعلامیے کے مطابق پاکستان کو 10ارب ڈالر 2020سے 2024کے مالی سالوں کے درمیان جاری کیا جائے گا۔

اعلامیے کے مطابق 2ارب 10کروڑ ڈالر رواں مالی سال کے دوران اصلاحات اور ترقیاتی پروگرام کے لیے دیے جائیں گے۔

اس قرض سے ترقیاتی منصوبے مکمل کرنے سے پاکستان کی مالی ادائیگیوں کے توازن میں بہتری بھی آئے گی۔

اے ڈی بی کے مطابق 5سالہ پروگرام کے تحت 10ارب ڈالر کا قرضہ جن منصوبوں کے لیے دیا جائے گا اس میں توانائی، سیکیورٹی، ٹرانسپورٹ، زراعت، آبی وسائل،تعلیم، تجارت، سیاحت اور سڑک کے ذریعے وسط ایشیائی ریاستوں سے روابط بہتر بنانا شامل ہے۔

اس سلسلے میں حکمت عملے طے کرنے کے لیے اسلام آباد میں مذاکرات بھی ہوئے ہیں، جن میں وفاقی حکومت، چاروں صوبوں کے نمائندے اور اے ڈی بی کے اعلیٰ حکام شریک ہوئے۔

x

Check Also

نواز شریف، آصف زرداری اور دیگر سیاستدانوں کے 80 کرپشن کیسز بحال

نواز شریف، آصف زرداری اور دیگر سیاستدانوں کے 80 کرپشن کیسز بحال

سلام آباد:مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف،سابق صدر آصف علی زرداری اور ...

%d bloggers like this: