سرفراز نے کپتانی چھوڑنے کی افواہوں کی تردید کردی

سرفراز نے کپتانی چھوڑنے کی افواہوں کی تردید کردی

پاکستانی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے ان افواہوں کی تردید کی  ہے کہ وہ ورلڈ کپ سیمی فائنل میں نہ پہنچنے پر کپتانی سے مستعفی ہو رہے ہیں۔

کراچی میں پریس کانفرنس میں سرفراز احمد نے کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے کپتان بنایا ہے، کپتانی سے ہٹانے یا برقرار رکھنے کا فیصلہ بھی بورڈ کو کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ورلڈ کپ کے لئے جو ٹیم بنی میری مشاورت سے بنی، ٹورنامنٹ میں ٹیم کی کارکردگی سے مطمئن ہوں اور میں کپتانی نہیں چھوڑوں گا۔

کپتان سرفراز احمد نے کہا کہ بدقسمتی سے رن ریٹ کی بنیاد پر سیمی فائنل میں نہ جاسکے لیکن ٹیم کی اتنی بری پوزیشن نہیں، 11 پوائنٹس کے ساتھ  واپس آئے ہیں۔

سرفراز احمد نے اپنی پرفارمنس کے سوال پر جواب دیتے ہوئے کہا کہ میں نے اپنی بیٹنگ کے بارے میں نہیں ٹیم کا سوچا تھا حارث سہیل اچھی فارم میں ہیں اس وجہ سے میں نیچے کھیل رہا تھا۔

ورلڈ کپ میں فاسٹ بولر حسنین کو موقع نہ دینے پر کپتان کا کہنا تھا کہ شاہین شاہ آفریدی فارم  میں تھے جس کی وجہ سے حسنین کو موقع نہ مل سکا۔

انہوں نے ٹورنامنٹ کے ناکام میچز پر اظہار افسوس بھی کیا اور کہا کہ آسٹریلیا اور بھارت کے خلاف میچ میں ہم اچھا نہیں کھیل سکے، بدقسمتی سے سری لنکا کے خلاف میچ بارش کی نذر ہوگیا۔

سرفراز نے بتایا کہ جو ٹیم بنی تھی میری مشاورت سے بنی ٹیم مینجمنٹ کوشش کرتی ہے کہ بیسٹ الیون ہی میدان میں اتارے اور ٹورنامنٹ میں ٹیم کی کارکردگی سے مطمئن ہوں۔

انہوں نے کہا کہ بنگلہ دیش کے میچ سے قبل معجزے کی بات کی تھی میں نے پانچ سو رنز بنانے کی بات نہیں کی تھی۔

سرفراز احمد نے واضح کیا کہ میڈیا کو ہیڈ لائن کی ضرورت ہے میں کوئی شہ سرخی نہیں دوں گا میرے بحیثیت کپتان مستقبل کا فیصلہ پی سی بی نے کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ نئے ڈومیسٹک ڈھانچے میں چھ کے بجائے آٹھ ٹیمیں ہونی چاہیں۔

x

Check Also

شاہین آفریدی کی اہلیہ انشا کی رخصتی کے جوڑے کی قیمت کیا تھی؟

شاہین آفریدی کی اہلیہ انشا کی رخصتی کے جوڑے کی قیمت کیا تھی؟

قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کی دوسری بیٹی  انشا آفریدی گزشتہ روز  پیا ...

%d bloggers like this: