شائقین کرکٹ پر حملے کی تحقیقات کا اعلان

برطانیہ نے پاکستان اور افغانستان کے میچ کے دوران پاکستانی کھلاڑیوں اور شائقین پر افغان تماشائیوں کے حملے کی تحقیقات کا اعلان کردیا۔

ترجمان برطانوی وزارت خارجہ نے کہا ہے برطانیہ پاکستان کی علاقائی سالمیت کی حمایت اوراسے قدر سے دیکھتا ہے

آزادی اظہار اور پُرامن احتجاج کو تسلیم کرتے ہیں۔ ترجمان نے کہا پرتشدد واقعے کے بارے میں پولیس تحقیقات کر رہی ہے۔

پاکستان نے پاکستانی شائقین اور کھلاڑیوں پر افغان شائقین کے حملے کی تحقیقات کا مطالبہ کیا تھا۔

افغان تماشائیوں کی شرانگیزی پر پی سی بی کی جانب سے شکایت کےبعد آئی سی سی ایکشن میں آگیا۔ سیکیورٹی انتظامات مزید سخت کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

آئی سی سی کے چیف ایگزیکٹیو ڈیوڈ رچرڈسن کاکہنا تھا کہ تماشائیوں سیاسی بینر لہرانے کی بھی اجازت نہیں دی جاسکتی۔

ہم مختلف سیکیورٹی ٹیموں کے ساتھ مل کر کام کررہے ہیں، انہوں نے کہا کہ انفرادی طور پر اسٹیڈیم میں موجود ہر شخص پر نظر رکھنا بہت مشکل ہوتا ہے ۔

x

Check Also

شاہین آفریدی کی اہلیہ انشا کی رخصتی کے جوڑے کی قیمت کیا تھی؟

شاہین آفریدی کی اہلیہ انشا کی رخصتی کے جوڑے کی قیمت کیا تھی؟

قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کی دوسری بیٹی  انشا آفریدی گزشتہ روز  پیا ...

%d bloggers like this: