بھارت انگلینڈ سے کیوں ہارا؟

انگلینڈ کے خلاف میچ میں بھارتی ٹیم کی سست رفتار بلے بازی پر سابق کرکٹرز حیران رہ گئے، شائقین کہتے ہیں بھارت نے پاکستان کو ورلڈکپ سے آوٹ کرنے کے لیے جان بوجھ کر میچ ہارا۔

سابق ٹیسٹ کرکٹر ناصر حسین اور ساراو گانگولی ایم ایس دھونی کی سست بلے بازی پر دورانِ کمنٹری حیرت کا اظہار کرتے رہے۔

مہندر سنگھ دھونی اور ہاردیک پانڈیا کی وکٹ پر موجودگی کے باوجود بھارت آخری دس اوورز میں ایک سو چار رنز نہ بنا سکا، بھارتی ٹیم نے آخری تیس بالوں پر صرف انتالیس رنزبنائے۔

جب چھکے اور چوکوں کی ضرورت تھی، دھونی ڈاٹ بالیں کھیلتے یا سنگل رنز لیتے رہے۔ سست رفتار بلے بازی نے کمنٹیٹرز کو بھی ورطہ حیرت میں مبتلا کر دیا۔

سابق بھارتی کپتان نے دھونی کے ڈاٹ بال کھیلنے پر کہا میرے پاس اس کی کوئی وضاحت نہیں ۔ سابق انگلش کپتان ناصر حسین نے بھی بھارتی بلے بازوں کی سست روی پر حیرت کا اظہار کیا۔

وقار یونس نے ٹویٹ کیا آج کچھ چیمپئنز کی سپورٹس مین سپرٹ کا امتحان ہوا جس میں وہ بری طرح ناکام ہوئے۔ سابق کرکٹر باسط علی نے کہا بھارتی بلےباز میدان میں پکنک مناتے رہے۔

بھارتی اداکار ویپل گویال نے لکھا دھونی کیا کمال کے فنشر ہیں، اس مرتبہ انھوں نے پاکستان ٹیم کے ورلڈ کپ میں چانسز کو فنش کر دیا۔ ایک صارف امیش ماجی نے لکھا 39 انتالیس اوورکے اختتام پر انگلینڈ کے دو سو تیس پر تین جبکہ بھارت کے دو سو چھبیس پر اتنے ہی کھلاڑی آوٹ تھے،، بھارتی ٹیم میں جیتنے کی چاہ کی کمی’ کا کوئی جواب نہیں۔

x

Check Also

شاہین آفریدی کی اہلیہ انشا کی رخصتی کے جوڑے کی قیمت کیا تھی؟

شاہین آفریدی کی اہلیہ انشا کی رخصتی کے جوڑے کی قیمت کیا تھی؟

قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کی دوسری بیٹی  انشا آفریدی گزشتہ روز  پیا ...

%d bloggers like this: