ملتان، خاندان کے 10 افراد قتل کرکے جلاڈالے

ملتان کے علاقے حسن آباد میں قتل کی لرزہ خیز واردات ہوئی ہے جس میں ایک ہی خاندان کے 10 افراد کو قتل کرکے جلادیا گیا۔
سٹی پولیس افسر عمران محمود کے مطابق ملتان کے علاقے حسن آباد میں ایک ہی خاندان کے 10 افراد کو فائرنگ کرکے قتل کیا گیا جس کے بعد لاشوں کو جلایا گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم اجمل نے اپنے والد ظفر کے ساتھ مل کر اپنی بیوی، بچوں، ساس اور سالی کو قتل کیا۔
پولیس نے بتایا کہ ملزم اجمل سعودی عرب میں ملازمت کرتا ہے اور چند روز قبل ہی وطن واپس لوٹا تھا۔
پولیس کے مطابق دونوں ملزم باپ بیٹے کو گرفتار کرلیا گیا ہے جن سے واقعے کی مزید تحقیقات کی جارہی ہیں۔
ابتدائی معلومات کے مطابق یہ غیرت پر قتل کا واقعہ لگتا ہے، ملزم کو اپنی بیوی کے کردار پرشک تھا۔

x

Check Also

نواز شریف، آصف زرداری اور دیگر سیاستدانوں کے 80 کرپشن کیسز بحال

نواز شریف، آصف زرداری اور دیگر سیاستدانوں کے 80 کرپشن کیسز بحال

سلام آباد:مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف،سابق صدر آصف علی زرداری اور ...

%d bloggers like this: