گرتی بچی کو بچانے کی ویڈیو وائرل

بالکونی سے نیچے گرنے والی 2 سالہ بچی کو ایک نوجوان سیاح نے حاضر دماغی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی گود میں جکڑ لیا اور یوں بچی کو ایک خوفناک حادثے سے بچالیا۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق ترکی کے شہر استنبول میں الجزائر سے تعلق رکھنے والے 17 سالہ سیاح فیضی زباط نے دیکھا کہ ایک بچی اپنی بالکونی پر جھول رہی ہے، نوجوان سیاح بچی کے گرنے کے خوف کے زیر اثر عمارت کے نیچے موجود رہا اور جیسے ہی بچی بالکونی سے گری نوجوان نے اسے اپنی گود میں جکڑ لیا۔

نوجوان سیاح کی حاضر دماغی اور بر وقت ردعمل سے بچی کی زندگی محفوظ رہی، سوشل میڈیا پر پورے واقعے کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد صارفین نے نوجوان سیاح کی بہادری اور حاضر دماغی کی تعریف کی اور نوجوان کو ‘ہیرو’ کہا جانے لگا۔
بچی کے والدین نے نوجوان سیاح کا شکریہ کا ادا کیا جب کہ حکومت نے بھی نوجوان کو انعام سے نوازنے کا اعلان کیا ہے۔ واقعے کے وقت بچی کی ماں باورچی خانے میں کھانا پکا رہی تھیں۔

x

Check Also

خاتون سے جنسی ہراسگی، محکمہ صحت کے 2 افسران کو سزا

صوبائی محتسب سندھ نے خاتون کو جنسی ہراساں کرنے پر محکمہ صحت کے 2 افسران ...

%d bloggers like this: